किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راشن کارڈ ہولڈروں کو 30 جون تک KYC کرلینا چاہئے : نیلیما ارکوڈے

ملکاپور: 28/ جون ( محمد احسان سر ) کسی دعوے کو ثابت کرنے کے لئے دستاویزات ایک اہم ثبوت کی حیثیت رکھتی ہے اور دور حاضر میں رجسٹرڈ دستاویزات کی اہمیت سرکاری اور نجی دونوں سطح پر بڑھ چکی ہے اس لیے رجسٹریشن کا عمل مضبوط ، قابل اعتماد اور جدید سماجی و تکنیکی ترقیات کے مطابق ہونا نہایت ضروری ہے اس حوالے سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر معلوم کیا جاتا ہے کہ کچھ لوگ راشن کارڈ کا غلط طریقے سے فائدہ اٹھاتے ہیں جیسے کہ فرضی راشن کارڈ بنانا یا نا اہل ہونے کے باوجود راشن حاصل کرنا۔ اس کو روکنے کے لیے KYC کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے راشن سپلائی افسر نیلیما ارکوڈے نے 30 جون تک KYC کروانے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے راشن کی تقسیم کے نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے ایک نیا اصول نافذ کیا ہے۔ راشن کارڈ نہ صرف سستے یا مفت اناج کی ضمانت دیتا ہے۔
بلکہ کئی سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک ضروری دستاویز بھی ہے۔ حکومت نے راشن کی تقسیم کے نظام کو مزید صاف و شفاف بنانے کی غرض سے ایک نیا اصول نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت اگر یہ کام وقت پر نہیں کیا گیا تو راشن کارڈ سے نام ہٹایا جا سکتا ہے اور مفت یا سستے راشن کی دستیابی رک سکتی ہے۔حکومت کا مقصد راشن کی تقسیم کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ راشن کارڈ کا غلط طریقے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جیسے کہ جعلی کارڈ بنانا یا نا اہل ہونے کے باوجود راشن لینا۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی معاملات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی موت کے بعد بھی ان کے خاندان والے ان کے نام پر فائدے لیتے رہتے ہیں۔ اس کو روکنے کے لیے حکومت نے ای کے وائی سی E-KYC کو لازمی قرار دیا ہے۔ یہ عمل آدھار کارڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس میں راشن کارڈ ہولڈر اور اس کے رجسٹرڈ خاندان کے تمام افراد کی شناخت کی تصدیق کی جاتی ہے۔ E-KYC ای-کے وائی سی کی وجہ سے راشن کے فوائد صرف اہل اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچیں گے۔ حکومت نے پہلے آخری تاریخ 31 مارچ 2025 مقرر کی تھی۔ لیکن بہت سے لوگوں کو تکنیکی مسائل اور معلومات کی کمی محسوس ہوئی۔ اس لیے تاریخ میں 30 جون 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے