कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی پر بھنی کی آٹھ سالہ پیش رفت اور آئندہ کا لائحہ عمل پروگرام

پربھنی:20 مئی(نامہ نگار محمد سرور شریف )راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی پر بھنی کی جانب سے سوسائٹی کی آٹھ سالہ پیش رفت اور آئندہ کا لائحہ عمل اس عنوان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹر س، تینوں برانچس کے لوکل مینجمنٹ کمیٹی کے ممبرس ،جملہ اسٹاف ،ارکان جماعت اور منتخبہ عمائدین شہر شامل تھے ۔ محترم مجتبیٰ فاروق صاحب بطور مہمان خصوصی موجودتھے ۔پروگرام کا آغاز تذکیر بالقرآن سے ہوا، سوسائٹی کے اغراص و مقاصد بیان کئے گئے ،8سالہ پیش رفت کی اہم جھلکیاں پیش کی گئی جس سے کسٹمرس کی معاشی ترقی ،سود کا خاتمہ ،مہیلا بچت گٹ کے اثرات شہر میں اس کے مثبت اثرات وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی۔شعبہ مائکروفائنانس کی ریاستی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔پروگرام کی اہم تقریر مائکروفائنانس اور جماعت کا وژن اس عنوان پر مجتبیٰ فاروق صاحب نے بہترین رہنمائی کی ۔بعداز بزنس ڈیولپمنٹ ، قرض وصولی ،کسٹمر سروسز میں بہترین کاکردگی کرنے والے ایجنڈس کو انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔سوسائٹی کے چیرمین صالح عبدالرب صاحب کی زادہ راہ بعنوان سوسائٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔بورڈ آف ڈائکریکٹرس کی جانب سے ضیافت کا نظم کیا گیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے