कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راج اردو پرائمری اسکول میں دونوں شفٹوں میں تعلیمی سرگرمی” حلال کمائی”(کینٹین ڈے) کا کامیاب انعقاد

بانی سیکریٹری و صدر مدرس محمد صابر کے ہاتھوں افتتاح

ناندیڑ :21؍جنوری(محمد زبیر راج کے ذریعے )قدیم شہر کے علاقے دیگلور ناکہ ناندیڑ میں گزشتہ 30 سالوں سے جاری حافظ عبدالقادر راج ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام راج اردو پرائمری اسکول محمدیہ کالونی ،مال ٹیکڑی روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ میں آج مورخہ 20 جنوری بروز پیر کو دونوں شفٹوں کے طلبہ و طالبات نے جماعت اول تا ہشتم صبح کی شفٹ میں نسواں اور دوپہر کی شفٹ میں ذکور تعلیمی سرگرمی "حلال کمائی” (کینٹین ڈے) کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا-اس تعلیمی سرگرمی کا انعقاد صبح شفٹ اول میں جماعت اول تا ہشتم برائے نسواں اور جس کا افتتاح ٹھیک نو بجے عمل میں آیا۔ دوپہر شفٹ میں جماعت اول تا ہشتم برائے ذکور ایک بجے افتتاح عمل میں- آیا ان دونوں شفٹوں کے تقاریب کا افتتاح بانی سیکریٹری محمد صابر عبدالقادر کے ہاتھوں عمل میں آیا- واضح رہے کہ اس طرح کی سرگرمی کے انعقاد کا مقصد طالب علموں کو پیسوں کے لین دین حساب کتاب جمع تفریق کے طریقے کار کا اعادہ اور واقفیت کراناہوتا -اور اشیاء کے ناموں سے مکمل واقفیت ہو یہ تعلیمی سرگرمی طالب علم کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے نیز ان میں خود اعتمادی کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے ، یہ چھوٹے چھوٹے طالب علم اور نونہالوں نے اپنی اپنی جماعت کے کلاس ٹیچر کی مدد سے اس تعلیمی سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا-اور کافی ذوق و شوق کا مظاہرہ کیا- اس تعلیمی سرگرمی میں ہمہ اقسام کی خوردنی اشیاء کی 25 نسواں اور 25 ذکور کی دکانیں سجائی گئی۔ اس تعلیمی سرگرمی میں سرپرستوں کے علاوہ تمام ہی اساتذہ و معلمات بالخصوص صدر مدرس محمد صابر عبدالقادر نے خصوصی دلچسپی لے کر اس تعلیمی سرگرمی کو چار چاند لگائے اور تمام ہی شرکاء نے طالب علموں کی لگائی گئی ان دکانوں سے خوردنی اشیاء خرید کر لطف اندوزی کے ساتھ ساتھ ان کی کافی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اسکول کے وسیع ترین تعلیمی کیمپس ھال میں کافی جوش و خروش کا ماحول تھا۔ اسکول کے اس تعلیمی سرگرمی کو چار چاند لگانے والوں میں اسکول کے تمام ہی اساتذہ و معلمات قابل ذکر ہے ۔ان کے علاوہ دونوں شفٹوں کے انچارج لیاقت علی خان محمد عبدالمحسن محمد حسیب الدین عبدالخلیل محمد عبدالمحسن جمیل احمدمحمد ذاکر اور دونوں شفٹوں کی نگراں کار شہناز بیگم نے کافی جدوجہد کی۔ طلبہ و طالبات کی شمولیت سرپرستوں کے تعاون سے اس تعلیمی سرگرمی کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے