कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راج اردو پرائمری اسکول محمدیہ کالونی ناندیڑ میں یوم اساتذہ کا شاندار انعقاد

شعبہ ذکور کے طلبہ کی جانب سے اساتذہ کے لیے خصوصی خراج تحسین

ناندیڑ: 4 ستمبر (راست) راج اردو پرائمری اسکول، مال ٹیکڑی روڈ، محمدیہ کالونی ناندیڑ میں یوم اساتذہ کے موقع پر شعبہ ذکور میں ایک پُروقار اور جوش و خروش سے بھرپور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز ہیڈ ماسٹر جناب صابر سر کے ہاتھوں ہوا، جنہیں اسکول کی ترقی اور بہتری میں ان کے نمایاں کردار کی بدولت ’’بیک بون ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔شعبہ ذکور کے طلبہ نے اس موقع پر اپنے اساتذہ کے لیے خصوصی جذبات کا اظہار کیا اور تمام اساتذہ کی گل پوشی کی۔ ہر استاد کو ’’بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ سے عزت افزائی کی گئی۔ اس کے علاوہ ان طلبہ کو بھی تہنیت پیش کی گئی جنہوں نے مستقبل میں تدریس کے شعبے کو اپنانے کا عزم ظاہر کیا، اور ان کی بھی گل پوشی کی گئی۔پروگرام کی نظامت شعبہ ذکور کے انچارج نے بخوبی انجام دی۔ دیگر اساتذہ میں جناب سمیع اللہ خان سر، زید سر، شہناز بیگم، فیض النسا، فرزانہ بیگم، فاروقی ریشما شاہین، ساجدہ بیگم، سیدہ اسماء قادری، مرزا فرحین، اور عائشہ شمیم شامل تھیں۔ اسکول کے اسٹاف ممبر محمد ذاکر (چپراسی) بھی اس موقع پر موجود تھے۔تمام اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی جانب سے ملنے والی محبت اور عزت کو اپنی تدریسی زندگی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ طلبہ کے جوش و جذبے نے پروگرام کو ناقابل فراموش بنایا اور شعبہ ذکور کے طلبہ کی اساتذہ کے لیے عقیدت اور احترام نے سب کے دل جیت لیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے