कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راجہ باغبان ؛ مہاراشٹر اسٹیٹ اُردُو اکیڈمی کے دو اعزازات سے سرفراز

شولاپور:9؍اکتوبر( آفرین شیخ)مہاراشٹر اسٹیٹ اُردُو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کی جانب سے شہر شولاپور کے سینیئر ڈرامہ فنکار ، معروف ڈراما نگار، ہدایتکار، اُردُو گھر شولاپور کے ناظم ،سٹی ژن اُردُو ہائی اسکول کے وظیفہ یاب صدر مدرس، آرٹ اکیڈمی و گلیکسی اسوسی ایشن کے صدر "راجہ باغبان” سر کو، مراٹھی ڈراموں کے اُردُو ترجمے کے مجموعے "ڈھول بج رہا ہے” کو 2019 کے ریاستی سطح کے انعام سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ موصوف کی شعبے اُردُو ڈراما میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2022 کے خصوصی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ریاستی اُردُو ڈراما مقابلوں کے موقع پر شعبہ اُردُو ڈراما اور تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "خصوصی ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اُردُو ساہتیہ اکیڈمی کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر منعقد کیے گئے شاندار پروگرام میں راجہ صاحب احمد صاحب باغبان سر کو مہمانوں کے دستِ مبارک یہ دونوں اعزازات تفویض کیے گئے۔ راجا باغبان سر کو تفویض کیے گئے اس ایوارڈ کے مدّ نظر، ممبئی، بھیونڈی، ناگپور، ریئگڑھ اور دِیگر مقامات کی مشہور و معروف شخصیات، کے ساتھ ساتھ شہر شولاپور کے ڈراما فنکاران ، بالخصوص ساحر نداف، تحسین احمد شیخ، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، انتخاب شیخ، ڈاکٹر شفیع چوبدار، مزمل شیخ، یوسف عالم صدیقی، اسحٰق باٹگھر، صادق باغبان، عمر فاروق باغبان، مُحمّد ایاز شیخ، ذوالکفل باغبان، مجید شیخ اور دیگر شخصیات نے راجہ باغبان سر کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے