कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راجستھان کے دھول پور میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

دھول پور: 20 اکتوبر:راجستھان کے دھول پور میں سنیچر کی دیر رات نیشنل ہائی وے-11بی پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 8 بچوں اور دو خواتین سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی۔ معلومات کے مطابق، ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے ایک تیز رفتار بس نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ باری سب ڈویژن علاقہ میں پیش آیا۔ ٹیمپو میں سوار لوگ کسی پروگرام سے واپس آ رہے تھے کہ ایک تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے ٹیمپو کے پر کھچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد کہرام مچ گیا۔ اس دوران ہائی وے سے گزرنے والے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے دھولپور ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ ساتھ ہی جاں بحق افراد کی لاشیں باری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس حادثے میں بس کو بھی نقصان پہنچا، جسے پولیس نے ضبط کر لیا۔ باری اسپتال کے پی ایم او ڈاکٹر ہرکشن منگل کے مطابق زخمیوں کو رات 12 بجے علاج کے لیے باری اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کا علاج شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 افراد کو اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 10 کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 لوگ شدید زخمی ہوئے جنہیں بہتر علاج کے لیے دھول پور ریفر کر دیا گیا۔ باری کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج شیو لہری مینا نے بتایا کہ ٹیمپو میں سفر کرنے والے لوگ براؤلی گاؤں میں رشتہ داری کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ اسی دوران سنی پور گاؤں کے قریب ایک سلیپر کوچ بس نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ سلیپر کوچ بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ تمام لاشوں کو مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے