कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رابطہ وزیر اتل ساوے کا ناندیڑ دورہ

ناندیڑ:23 ؍اگست(نمائندہ اعتبار) ریاستی وزیر برائے دیگر پسماندہ طبقات بہبود، ڈیری ڈیولپمنٹ، غیر روایتی توانائی، اور معذوربہبود، اور ناندیڑ ضلع کے رابطہ وزیر اتل ساوے ناندیڑ کے دورے پر آرہے ہیں۔ ان کا دورہ پروگرام درج ذیل ہے۔اتوار، 24 اگست 2025 ءکو صبح 9 بجے چھترپتی سنبھاجی نگر سے بذریعہ گاڑی سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ پہنچیں گے اور آرام کریں گے۔ صبح 10 بجے زیادہ بارش سے ہونے والے نقصانات کے تعلق سے سرکاری ریسٹ ہاؤس، ناندیڑمیںمیٹنگ منعقد ہوگی۔ صبح 11 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ سے بذریعہ گاڑی حسنال تعلقہ مکھیڑ ضلع ناندیڑ کے لیے روانگی ہوگی۔ دوپہر 12 بجے حسنال تعلقہ مکھیڑ پہنچ کر بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے۔ دوپہر 12:45 بجے حسنال سے بذریعہ گاڑی راونگاؤں تعلقہ مکھیڑ کے لیے روانگی ہوگی۔ دوپہر 1:15 بجے راونگاؤں تعلقہ مکھیڑ ضلع ناندیڑ پہنچ کر بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ دوپہر 1:45 بجے راونگاؤں سے بذریعہ گاڑی مکرم آباد کے لیے روانگی ہوگی۔ دوپہر 2 بجے مکرم آباد تعلقہ مکھیڑ ضلع ناندیڑ پہنچ کر متاثرہ مقامات کا معائنہ کریں گے۔ بعد ازاں سہولت کے مطابق مکرم آباد سے بذریعہ گاڑی سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ واپس آئیں گے اور آرام کریں گے۔ بعد میں سہولت کے مطابق سرکاری ریسٹ ہاؤس ناندیڑ سے بذریعہ گاڑی چھترپتی سنبھاجی نگر کے لیے روانگی کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے