कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رابطہ مدارس کی مرکز ی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر اظہارتشویش

تدریب المعلمین کے نظام، اصلاحِ معاشرہ کی جدوجہد اورارتدادی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق بھی اہم تجاویز منظور

دیوبند:23 اکتوبر(پریس ریلیز)’’دارالعلوم دیوبند میں کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی دوسری نشست کا انعقاد ۲۱؍اکتوبر کوبعد نماز مغرب مہمان خانۂ دارالعلوم میںحضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند وصدررابطہ مدارس اسلامیہ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں نظامِ تعلیم وتربیت کی بہتری واستحکام،تدریب المعلمین کا نظام، اصلاحِ معاشرہ کی جدوجہد، بڑھتے ہوئے ارتدادی سرگرمیوںکی روک تھام، ملک میں منظم مکاتب کے قیام کی تحریک وغیرہ سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے۔
اجلاس میں موجود ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان ومدعووین خصوصی کوخطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین حضرت مولانا سید ارشدصاحب مدنی زیدمجدہم وصدر جمعیۃ علماء ہندنے توجہ دلائی کہ نظام تعلیم میں پختگی کے لیے ضروری ہے کہ ذمہ داران مدارس عربی درجات کے ابتدائی تین سالوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور دارالعلوم دیوبند کے نہج پر ابتدائی جماعتوں میںپڑھانے والے مدرسین کو تربیت دی جائے۔
کل ہند رابطہ مدارس کے ناظم عمومی جناب مولانا شوکت علی قاسمی بستوی نے مجلس عاملہ کے اس اجلاس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت وبربریت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجویز بھی پیش فرمائی جو اتفاق رائے سے منظور کی گئی،تجویز میں فلسطین میںاسرائیل کی وحشیانہ بم باری،غزہ کے ہزاروں معصوم باشندگان کی حتی کہ بچوں اور خواتین کی مسلسل ہلاکت،غذا، پانی ، ادویات اور بجلی کا انقطاع اور شہری علاقوں،مسجدوں، اسپتالوں پر مسلسل بم برسائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ظالم وغاصب اسرائیل کو پابندکیا جائے کہ وہ اپنی ظالمانہ کارروائی،غزہ سے لاکھوں بے قصور ومظلومین کے انخلاء اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی سے بازآئے،فلسطینیوں کے زمینوں پر اسرائیل کاغاصبانہ قبضہ ختم کرایا جائے اور فلسطینی عوام کے شہری اور انسانی حقوق بحال کیے جائیں۔
ملک کے حکمراں طبقے سے بھی اپیل کی گئی کہ فلسطین کے تئیں ہندوستان کی سابقہ پالیسی پر کاربند رہا جائے، فلسطینیوں کی حمایت کی جائے۔اسرائیل کی جارحیت وبربریت اور امریکہ وبرطانیہ وغیرہ کی اسرائیل نوازی کی پُرزور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ (الف) خودمختار آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔(۲)غزہ اور فلسطین کے بے قصور وبے گھر عوام پر مظالم بند کیے جائیں اور ان کی بازآبادکاری کا معقول انتظام کیا جائے۔ (ج) اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیل سے عرب مقبوضہ علاقوں کو فورًا خالی کرائے۔
اجلاس میں آج کے اخبار میں چھپی یوپی کے خبر’’یوپی کے ۴؍ہزار مدرسوں کی پھر چانچ ہوگی‘‘ پر حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی نے گفتگو فرمائی اور تشویش کا اظہار کیا، حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب میر قاسمی نے نظام تعلیم پر اظہار خیال فرمایا،حضرت مولانا محمود حسن صاحب کھیروی نے اساتذہ کی تربیت پر زور دیا، حضرت مولانا محمد عاقل صاحب گڈھی دولت نے حفظ وتجوید کے اساتذہ کی تربیت پر گفتگو کی، حضرت مولانا مجیب اللہ صاحب گونڈوی نے طلبہ کی استعداد سازی پر زوردیا، حضرت مولانامفتی محمد راشد صاحب اعظمی، نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے مدارس اسلامیہ عصری تعلیم کے نظام پر اظہار خیال فرمایا اورجناب مولانا مفتی محمد صالح صاحب مظاہری نے طلبۂ مدارس کی فکری تربیت پر زور دیا ، جناب مولانا حسین احمد صاحب نے امتحان کے نظام پر اظہار خیال کی۔
دیگرشرکاء میں رابطہ مدارس کے ارکان وصوبائی صدور میں جناب مولانا صدیق اللہ صاحب چودھری مغربی بنگال ،جناب مولانا قاری شوکت علی صاحب ویٹ، جناب مولانا مفتی اشفاق احمد صاحب سرائے میر،جناب مولانا محمد اسجد صاحب قاسمی مرادآباد،جناب مولانا مفتی احمددیولوی صاحب گجرات،جناب مولانا عبدالقوی صاحب حیدرآباد،جناب مولانا ریاست علی صاحب اتراکھنڈ،جناب مولانا عبدالقادرصاحب آسام،جناب مولانا زین العابدین صاحب کرناٹک،جناب مولانا علی حسن صاحب شمالی ہریانہ ،جناب مولانا محمد فاروق صاحب اڈیشہ، جناب مولانا مفتی سراج احمد منی پور، جناب مولانا دائود ظفر صاحب دہلی، جناب مولانا محمد ابراہیم صاحب کیرالا، جناب مولانا مفتی صلاح الدین صاحب تملناڈو، جناب مولانا منظور عالم صاحب کلکتہ، جناب مولانا ممتاز صاحب ہماچل، جناب مولانا محمد احمد خاں صاحب مدھیہ پردیش، جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب بہار، جناب مولانا سعید احمدحبیب صاحب پونچھ، جناب مولانا عبدالقدیم صاحب ہاپوڑ، جناب مولانا محمد اسحاق صاحب جھارکھنڈ، جناب مولانا شوکت علی صاحب راجستھان،جناب مولانا محمد خالد صاحب قاسمی جنوبی ہریانہ، جناب مولانا مفتی اقبال احمدصاحب کان پور، جناب مفتی محمد خلیل صاحب قاسمی پنجاب، جناب مولانا محمد صاحب رانچی، جناب مولانا مفتی محمد اقبال صاحب وانیم باڑی، جناب مفتی طیب الرحمن صاحب تری پورہ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔
اجلاس کی دوسری نشست کا آغاز حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی زید مجدہم کی زیر صدارت مہمان خانہ دارالعلوم میں بعد نماز مغرب ،جناب قاری محمد ارشاد صاحب استاذ تجوید وقراء ت دارالعلوم دیوبند کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ناظم عمومی رابطہ مولانا شوکت علی قاسمی بستوی نے انجام دئے اور صوبائی شاخوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا، اور مہمان کرام کا شکریہ بھی ادا کیا،سوا نو بجے شب کوحضرت مولانا سید ارشد صاحب مدنی زیدمجدہم صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند وصدرجمعیۃ علماء ہند کی دعا پردونشستوں پر مشتمل مجلس عاملہ کا یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے