किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین کا پر جوش استقبال

پربھنی:20؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) حاجی محمد پاڈیلا پرائمرى اسکول کى افتتاحى تقریب میں مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ سر کے ہاتھوں سوسائیٹى کے نو منتخب رکن اور اسى کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز Federation of All Maharashtra Minority Educationon Organisation کے لیئے ضلعى سطح پر صدر کے لیئے منتخب کئىیے گئے جناب خمیسہ محمد جنید صاحب اور جناب سکندر عبدالرزاق کوٹھارى صاحب کا پر جوش استقبال کیا گیا -ان اراکین کی تعلیمی و سماجی خدمات اور تعلیم کو بہتر سر بہتر بنانے کے جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سوسائیٹى کے ذمہ داران نے بحیثىت رکن کے طور پر ان کا انتخاب کیا ہے – اس موقع پر مؤیدالمسلمین ہائى اسکول کے چیئرمین جناب موسٰى یوسف ناگانی صاحب، سوسائىٹى کے رکن جناب حاجى اسمٰعیل جیا صاحب ، پونہ سے تشریف لائے ہوئے موٹیویشنل اسپیکر سعید احمد صاحب، مؤیدالمسلمىن ہائى اسکول کے صدر مدرس جناب سید اقبال سر، مؤیدالمسلمین پرائمرى اسکول کے صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط سر , حاجى محمد پایلا پرائمرى اسکول کے صدر مدرس جناب محمد خالد عبدالحفیظ سر ، یونس انصاری صاحب اور سرپرست کی کثیر تعداد موجود تھی-

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے