किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیر انصرام ادارہ امتحان دینیات معہد ملت مالیگاؤں کا انعقاد

پربھنی:31 دسمبر(سرور شریف ) مورخہ 31 دسمبر بروز اتوار ادارہ امتحان دینیات مالیگاؤں کا عظیم الشان سطح پر انعقاد عمل میں آیا ۔تفصیلات کےمطابق د ی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام شہر پربھنی کے مولانا آزاد پرائمری اسکول، نیشنل اردو ہائی اسکول، آئیڈیل پرائمری اسکول فیضان حق پرائمری اردو اسکول ،نعمانیہ اردو پرائمری اسکول، جامعۃ المومنات پاتھری روڈ ، فیضان حق ہائی ا سکول، مدرسہ کلیتہ الطاہرات مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کچی بازار، مؤیدالمسلمین ہائی اسکول ، حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول ان گیارہ مراکز پر ادارہ امتحان دینیات معہد ملت مالیگاؤں کا انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر شہر مالیگاؤں سے بطور مہمان ونگران مولاناجنید عامر ملی( مالیگاؤں ) کے ہمراہ دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے ذمہ داران خمیسہ غلام محمد مٹھو ، محمد موسی ناگانی ، ینگ میمن کمیٹی کے صدرخمیسہ محمد جنید اور دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے اداروں کے صدر المدرسین محمد عبد الباسط ،محمد یوسف، محمد خالد ، محمد جاوید پرنسپال، ذمداران س ای ای، نجم الدین فاروقی ، یونس انصاری ، محمد منیر، مرزا اصغر بیگ ، وامتحان دینیات معہد ملت مالیگاؤں ضلع پربھنی کے انچارج محمد فاروق انصاری سر، نائب انچارج عبدالماجد اور کامران سر نے ان تمام مراکز پر منعقدہ امتحان کا جائزہ لیا ۔ مالیگاؤں سے تشر یف لائے مہمان نے ان مراکز پر نظم وضبط اور حسن انتظامات پر اطمینان اورخوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئےامتحان کے ذمہ داران انچارج معاونین کی محنتوں کی سرہانہ کرتے ہوئےمبارک باد پیش کی ۔اس امتحان میں شہرپربھنی کے عصری اردو مدارس کےجماعت اول تا چہارم 1816 طلبہ نے زبانی امتحان کے لیے اور جماعت پنجم تا ہفتم 1863 طلبہ نے تحریری امتحان کے لیے اس طرح جملہ 3679 طلبہ نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر اپنی دینی بیداری اور اسلام اور دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا عملی ثبوت پیش کیا۔اس موقع پر امتحان کے کامیاب انعقاد پر صدر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن افضل حاجی اشرف پاڈیلا نے کنوینر امتحان و تمام معاونین کو مبارک باد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے