किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیہی علاقوں کے گنٹھےواری تجاویز سب ڈیویژنل آفیسر کے دفتر میں داخل کریں

ناندیڑ:18؍ جولائی(نمائندہ اعتبار) گنٹھےواری (چھوٹے پلاٹوں کی قانونی منظوری) کے تجاویز داخل کرنے کے لیے سب ڈیویژنل آفیسر کے دفتر، ناندیڑ (چکھلواڑی کارنر، ناندیڑ) میں گنٹھےواری سیل قائم کیا گیا ہے۔ ناندیڑ اور اردھاپور تعلقہ کے دیہی علاقوں کے گنٹھےواری کے تجاویز داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31؍ دسمبر 2025 ءتک توسیع دی گئی ہے۔ لہٰذا شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گنٹھےواری کے تجاویز سب ڈیویژنل آفیسر کے دفتر ناندیڑ میں داخل کریں۔ اس بات کی اطلاع مجاز آفیسر (گنٹھےواری سیل) و سب ڈیویژنل آفیسر ناندیڑ نے دی ہے۔ضلع کلکٹر ناندیڑ کے احکامات کے تحت مہاراشٹر گنٹھےواری ڈیولپمنٹ ایکٹ (ریگولرائزیشن، اپ گریڈیشن و کنٹرول) 2021 ءکے مطابق حکومت مہاراشٹر نے 31؍ دسمبر 2020 ءسے پہلے وجود میں آئے غیر مجاز پلاٹس یا ان پر کی گئی تعمیرات کو قانونی دائرے میں لانے کی منظوری دی ہے۔ اس کے مطابق ناندیڑ ضلع کی میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اور نگر پنچایت کی حدود سے باہر کے دیہی علاقوں میں 31؍ دسمبر 2020 ءسے پہلے وجود میں آئے غیر مجاز پلاٹس و تعمیرات کو قانونی شکل دینے کے لیے شہری ترقیاتی محکمہ (برانچ آفس ناندیڑ) کے توسط سے رجسٹرڈ و لائسنس یافتہ آرکیٹکٹ یا انجینئر کے ذریعے جانچ فیس کے ساتھ تجاویز داخل کرنا ضروری ہے۔یہ تجاویز داخل کرکے ناندیڑ اور اردھاپور تعلقہ کے دیہی علاقوں میں گنٹھےواری کی منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سب ڈیویژنل آفیسر ناندیڑ کو مجاز آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے