कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیگلور ناکہ علاقہ کے ساکنان کو درپیش بجلی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے معروف سوشل ورکرس ایوب خان کی قیادت میں چیف انجینئرسے نمائندگی

ناندیڑ:16؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) دیگلور ناکہ علاقہ کے ساکنان کو درپیش بجلی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے آج معروف سوشل ورکرس ایوب خان کی قیادت میں ایک وفد نے مہاوترن ناندیڑ کے سرکل آفس کے چیف انجینئر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک میمورنڈم حوالے کیا۔ جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ دیگلور ناکہ علاقہ کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے درج ذیل مسائل کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
(۱) دیگلور ناکہ علاقہ ( یونٹ) میں گزشتہ چار مہینے سے کوئی جونیئر انجینئر موجود نہیں ہے۔ اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ اس لئے فوری طور پر مستقل جونیئر انجینئر کی تقرری کی جائے۔
(۲) دیگلور ناکہ علاقہ میں چوپالہ سب اسٹیشن ہے، اس میں دیگلور ناکہ، قدوائی نگر، بلال نگر، ریلوے ٹریک جیسے چار فیڈرز ہیں اور 10KV کے دو ٹرانسفارمر، 5KV کا ایک ٹرانسفارمر، اس طرح جملہ تین ٹرانسفارمر ہیں۔ اس کے علاوہ 33KV کے دو سرکٹس ہیں۔ مذکورہ علاقہ میں صارفین کی زیادہ تعداد اور بجلی کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے موجودہ ٹرانسفارمر بجلی کی فراہمی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پارہے ہیں۔ اس لئے مذکورہ علاقہ میں 10KV کا ایک اضافی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔
(۳) دیگلور ناکہ یونٹ میں چوپالہ سب اسٹیشن سے دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے اس لئے موجودہ ٹرانسفارمر بجلی کی ضرورت کو پورا نہیں کرپارہے ہیں۔
(۴) دیگلور ناکہ یونٹ کے چوپالہ سب اسٹیشن میں لائن اسٹاف کی کمی کی وجہ سے مینٹے ننس (maintenance)کے کام بروقت نہیں ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی شہریوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے، اس لئے فوری طور پر یہاں لائن اسٹاف کی تعداد بڑھائی جائے۔
(۵) دیگلور ناکہ یونٹ کے چوپالہ سب اسٹیشن میں کئی جگہوں پر AB سوئچ کی سہولت دستیاب ہے۔ لیکن دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے تمام AB سوئچ بند پڑے ہیں۔ کسی چھوٹے سے کام کے لیے مکمل لائن بند کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا فوری طور پر تمام AB سوئچ کی دیکھ بھال کرکے انہیں چلایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے۔
(۶) دیگلور ناکہ یونٹ کے چوپالہ سب اسٹیشن میں انجینئر نہ ہونے کی وجہ سے نئے کنکشن حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لہٰذا دیگلور ناکہ یونٹ کے چوپالہ سب اسٹیشن میں انجینئر فوری طور پر تعینات کیا جائے، نیز کال سینٹر کے لیے لینڈ لائن کا انتظام کیا جائے۔
میمورنڈم میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا مسائل پر غور کرتے ہوئے فوری طور پر ان کی یکسوئی کی جائے۔ اگر ایک مہینے کے اندر تمام مسائل کا حل مناسب طور پر نہ کیا گیا تو اس علاقہ کے عوام احتجاج کرنے کی تیاری میں ہیں۔ میمورنڈم پر سوشل ورکرایوب خان، شیخ مختار، کے ایم وقار الدین، سید آصف، محمد عرفان خان، عبدالوحید، محمد عیسیٰ، شیخ محمود، سید روشن، سعداللہ خان، شیخ راجے صاحب، جمیل احمد، شاہ رخ خان، عبدالجبار، عبدالخلیل، شیخ محبوب، عبدالرؤف، محمد مظفر، شیخ جلیل، کامران خان، سنجے شندے، گنگادھر راؤ کدم و دیگر کے دستخط ہیں۔ مذکورہ میمورنڈم کی ایک کاپی ایم ایل اے بالاجی کلیانکر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر، ایگزیکٹیو انجینئر اور ڈپٹی انجینئر مل گیٹ ناندیڑ کو بھی سونپی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے