किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیگلور ناکہ علاقہ میں ٹریفک کنٹرول کیا جائے: ایس ڈی پی آئی ناندیڑ 

ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی و ٹریفک سگنلز پر عمل آوری کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ:29؍اگست ( پریس ریلیز) ایس ڈی پی آئی ناندیڑکے ایک وفد نے گزشتہ روز ضلع کلکٹر اور اتوارہ پولیس اسٹیشن کے ٹریفک انسپکٹرسے نمائندگی کرتے ہوئے ایک مطالباتی محضر حوالے کیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ دیگلور ناکہ علاقہ میں ٹریفک کنٹرول کیا جائے اور ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی جائے۔ محضر میں مزید کہا گیا کہ دیگلور ناکہ علاقہ میں گوداوری قدیم پل، عیدگاہ کمان تا ریلوے اسٹیشن روڈ پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوتی ہے۔ ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت کی وجہہ سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ پیدا ہورہا ہے اور ہر دو چار دن بعد حادثات بھی ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں عیدگاہ کمان اور دیگلور ناکہ چوراستہ سے بڑی تعداد میں اسکول کے طلبہ و طالبات سڑک عبور کرتے ہیں، ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے معصوم بچوں ( طلبہ و طالبات) کے حادثہ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا ہیوی ( بڑی ؍بھاری) گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی جائے۔اس کے علاوہ دیگلور ناکہ چوراہے پر ٹریفک کنٹرول اور سگنلز پر عمل آوری کرانے کے لیے اضافی پولیس ملازمین تعینات کیے جائیں اور سگنلز کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اس سنگین معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر فوری پابندی لگائی جائے۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ناندیڑ کے ضلع نائب صدر احمر ندیم، ضلع سیکریٹری محمد شفیق، ضلع کمیٹی رکن محمد نذیر، اکبر خان اور محمد عامر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے