कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیگلور ناکہ علاقہ میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری، نمائندگی بے اثر !

ناندیڑ:29؍جون ( اعتبار نیوز) ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ سے متصل کئی بستیوں کےہزاروں ساکنان کو روزانہ بجلی کی آنکھ مچولی کے سبب کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ طلبہ و طالبات کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ، مریضوں اور ضعیف العمر افراد ، گھریلو خواتین ، چھوٹے بچوں کے لیے بجلی گل ہوجانے کے باعث کئی مسائل پیدا ہورہےہیں۔ اس بات کے پیش نظر محکمہ بجلی سے گزشتہ دنوں عوامی نمائندوں نے نمائندگی بھی کی تھی، تاہم اس نمائندگی کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیا۔معمول کے مطابق روزانہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ اس ضمن میں بعض ستم ظریف افراد کا کہناتھا کہ جب 1827ء میں بجلی کے موجد ’’ ایلیزینڈرو وولٹا‘‘ کا انتقال ہوا تو دُنیا کی بجلی ان کی یاد میں ایک منٹ کے لئے بند کردی گئی تھی، لیکن ہمارے علاقے میں آج بھی ان کی یاد میں روزانہ بجلی بند کی جاتی ہے۔ محبت اور احترام کا یہ رشتہ کافی عرصہ سے قائم ہے اور حالات بتا رہے ہیں کہ ہمیشہ قائم رہے گا۔‘‘ تاہم دیگلور ناکہ علاقہ میں کئی سارے کاروبار ایسے ہیں جن کا سارا انحصار بجلی پر ہے۔ اگر بجلی چلی جاتی ہے تو ان کا کاروبار رُک جاتا ہے۔ بارش کا موسم چل رہا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور بارش کے سبب علاقوں میں لٹکتے جھولتے ہوئے ناقص تاروں کے آپس میں ٹکرانے سے بھی کئی بار بجلی گل ہورہی ہے۔ ان ناقص تاروں کی بھی مرمت ضروری ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ محکمہ بجلی کے ذمہ داران اس سلسلے میں موثر اقدامات کریں ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے