कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: مدرسہ غوثِ اعظم کی جانب سے عرسِ خواجہ غریب نواز و تعلیمی جلسے کا اہتمام

بلڈھانہ :20 جنوری (نمائندہ اعتبار) ضلع کے معروف و تاریخی قصبہ دیولگاؤں مہی میں قائم مدرسہ غوثِ اعظم کی جانب سے سلطانِ ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی عرس تقاریب کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے اپنے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق برار کی تاریخی سرزمین پر واقع تاریخی قصبہ دیولگاؤں مہی تعلقہ دیولگاؤں راجا ضلع بلڈھانہ کے مسلمان دین، شعارِ دین اور بزرگانِ دین سے محبت نیز سخاوت اور مہمان نوازی کے لئے علاقہ بھر میں جانے جاتے ہیں۔ اردو زبان سے لگاؤ اور اردو میڈیم تعلیمی اداروں کے لئے بھی دیولگاؤں مہی بہت مشہور ہے۔ دینی تعلیم کے مکاتب بھی یہاں پہلے سے چلتے آئے ہیں جہاں ناظرہ قرآن اور احادیث وغیرہ کی تعلیم دی جاتی رہی ہے۔ تاہم بہت عرصے سے ایک ایسے جزوقتی دینی مدرسے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جہاں تجوید اور تلاوت کے آداب کے ساتھ معیاری طریقہ پر ناظرہ قرآن کی تعلیم دی جائے نیز احادیث، سیرت اور بنیادی فقہی مسائل کی تعلیم کا بھی نظم ہو۔ چند ماہ قبل مسلمانانِ دیولگاؤں مہی کا یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوا اور قصبے کے جامع مسجد محلے میں مدرسہ غوثِ اعظم کا قیام عمل میں آیا۔ اس مکتب میں جید عالمِ دین مولانا قاری اعجاز نظامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مدرسے میں اسکول جانے والے بچوں، نوعمروں، نوجوانوں اور بالغوں کے لئے مختلف اوقات میں کلاسز چلائے جاتے ہیں۔ مدرسے کی جانب سے عرسِ غریب نواز عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جامع مسجد کے امام و خطیب بزرگ عالمِ دین مولانا حسن رضا خان صاحب کی زیرِ سرپرستی منعقدہ اِس جلسے کی صدارت مدینہ مسجد کے امام و خطیب مولانا محسن رضا صاحب نے کی۔ مدرسے کے معلم قاری اعجاز نظامی نے جلسے کی نگرانی کی۔ نظامت کے فرائض مدرسے کے طالب علم شیخ ریحان نے انجام دیے۔ اس موقع پر مدرسہ انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔ جلسے میں طلبہ و طالبات ، اولیائے طلبہ اور اہلیان دیولگاؤں مہی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس جلسے میں مدرسے کے طلبہ و طالبات نے عمدہ طریقے سے اپنے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔ طلبہ و طالبات نے تلاوتِ قرآن، احادیث، حمد، نعت، منقبت، نظمیں وغیرہ پیش کرتے ہوئے اپنے والدین کے دلوں کو خوشی فراہم کی اور حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔ مولانا قاری اعجاز نظامی کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اس جلسے کی خاص بات یہ رہی کہ جلسے کے سارے انتظامات اور ساری کارروائی مدرسے کے طلبہ نے ہی انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے