किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: ضلع پریشد اردو اسکول میں یوم آئین کا اہتمام

بلڈھانہ: 28/نومبر(نمائندہ اعتبار) ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی اسکول دیولگاؤں مہی میں یوم آئین کا اہتمام کیا گیا جس کے تحت طلبہ کی رہنمائی کی گئی اور دستور کی اہمیت و افادیت سے طلبہ کو واقف کرایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ نے دستور کی تمہید کی اجتماعی خواندگی کی اور حلف اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق 26/ نومبر کو ملک بھر میں پچہترواں یومِ آئین منایا گیا۔ تعلیمی اداروں میں یوم آئین کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ ودربھ علاقے میں 27 نومبرتک سرمائی تعطیلات رہیں اور 28 جون کو اسکولوں کی بازکشادگی عمل میں آئی اس لئے ان اسکولوں میں 28 نومبر کو یومِ آئین منایا گیا۔ بلڈھانہ ضلع کے معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی اسکول دیولگاؤں مہی میں بھی دوسری میقات کے پہلے دن جوش و خروش کے ساتھ یوم آئین کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے تمام طلبہ و طالبات اور معلمین نے شرکت کی۔ معلم شیخ حنیف سر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے دستور کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کی رہنمائی کی۔ آپ نے ملک کی بقا و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دستور کی اہمیت و افادیت سے طلبہ کو واقف کرایا۔ اس کے بعد تمام طلبہ و اساتذہ نے دستور کی تمہید کی اجتماعی خواندگی کی اور دستور کی حفاظت اور اس پر عمل پیرا ہونے کا حلف اٹھایا۔ جماعت ششم کی طالبہ آمنہ جنید شیخ نے تمام حاضرین کو دستور کی تمہید پڑھائی اور حلف دلایا۔ اس موقع پر صدر مدرس شیخ ضمیر رضا سر، شیخ افسرسر، لحاظ احمدسر، عبدالرحیم سر، شیخ عمران سر، تنویر جہاں باجی اور عبدالرحمٰن سر و دیگر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے