कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

. دینی شعور بیداری کی جانب اہم قدم، موئیدالمسلمین پرائمری اسکول میں معہد ملت مالیگاؤں دینیات امتحان کا کامیاب انعقاد

پربھنی :21؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )الحمدللہ! ہر سال کی طرح امسال بھی معہدِ ملت مالیگاؤں دینیات امتحان 2025 کا انعقاد موئیدالمسلمین پرائمری اسکول، کچّی بازار، پربھنی میں نہایت نظم و ضبط کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس امتحان میں مدرسہ ہذا کے کے۔جی تا ہفتم جماعت کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ دینیات امتحان دو مرحلوں میں منعقدکیاگیا۔ گروپ الف کے تحت کے۔جی تا چہارم جماعت کے طلبہ و طالبات کا امتحان زبانی طرز پر جبکہ گروپ ب پنجم تا ہفتم جماعت کے طلبہ و طالبات کا امتحان تحریری طرز پر لیاگیا ۔مجموعی طور پر اس دینیات امتحان میں 1177 طلبہ و طالبات نے شرکت کر کے دینی ذوق و شوق کا مظاہرہ کیا۔زبانی امتحان 10 دسمبر سے 18 دسمبر کے درمیان جماعتوں کے لحاظ سے منعقد کیا گیا، جس میں مدرسہ ہذا کے عربی معلمین نے بھرپورمحنت اور خلوص کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ تحریری امتحان کا انعقاد 21دسمبر 2025بروز اتوار کو عمل میں آیا اس امتحان میں مدرسہ کے تمام معلمین و معلمات کا بھرپورتعاون حاصل رہا۔اس امتحان کے انچارج کی ذمہ داری محترمہ آمینہ میڈم اور محترمہ خدیجہ میڈم نے بحسن و خوبی انجام دی۔ امتحان اقدار کی تعلیم کے انچارج معیز احمد خان سر کی نگرانی میں عمل میں آیا۔امتحان کو کامیاب بنانے میں مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب عبدالباسط سر کی قیمتی رہنمائی اور بھرپور تعاون حاصل رہا۔واضح رہے کہ اس دینیات امتحان کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات میں دینی شعور بیدار کرنا، دین سے محبت پیدا کرنا اور انہیں عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دینا ہے، تاکہ وہ اپنی دین و دنیا دونوں میں کامیابی حاصل کر سکیں۔امتحان کی نگرانی و رہنمائی کے لیے معہدِ ملت مالیگاؤں سے معزز شخصیات کی تشریف آوری بھی عمل میں آئی۔ مولانا محمد عمر ملی (مالیگاؤں)C E E کے ذمہ معروف سر، امیر خان سر، محمد اکبرسرکی موجودگی نے امتحانی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے