कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دینی ادارے اپنے کارکنان کا خیال رکھیں :ہارون نظامی

لکھنؤ:20 اگست:مفتی طارق مسعود سوشل میڈیا پرفعال ومتحرک رہنے والے اُن علمائے کرام میں ہیں جنہوں نے ملک وبیرون ملک ہرجگہ اپنا ایک حلقہ بنایاہے۔ وہ اپنی بیباک ، علمی وتحقیقی گفتگو کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن گزشتہ دودنوں سے اُن کا نام ایک خاص پس منظرمیں آرہاہے اوروہ ہے اُن کے ادارے جامعۃ الرشید کی طرف سے اساتذہ کو 65-65لاکھ روپئے کا پلاٹ دینا،یقینا کسی بھی مدرسہ کا اپنے ادارے میں درس وتدریس سے منسلک افراد کے ساتھ حسن سلوک اور اُن کی ضروریات کی فراہمی ایک قابل تعریف عمل ہے اور پڑوسی ملک کے اِس ادارے کی جانب سے تمام اساتذہ کو رہائش کے لئے اتنی بڑی مالیت کا پلاٹ دینا یقینا قابل تحسین اورقابل قدر عمل ہے جس کی تعریف تو کی ہی جانی چاہیے ساتھ میں اِسے قابل تقلید عمل بھی بنانا ضروری ہے ۔مذکورہ خیالات کا ظہار ہارون نظامی دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل نے اپنے ایک پریس اعلامیہ میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا خود ہمارے ملک میں بہت سے ایسے بڑے دینی وتعلیمی ادارے ہیں جن کا عوام وخواص ملک وبیرون ملک اچھا اثربھی ہے اوراچھی مالی حیثیت بھی۔وہاں عالیشان عمارتیں بھی بنوائی جاتی ہیںاورکانفرنسوں اورسمینار اورذاتی گھوڑا گاڑی پر اچھے خاصے مصارف بھی آتے ہیں،لیکن نہ جانے کیوں اساتذہ اور دیگرانتظامیہ کی طرف اس نظرِکرم کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ۔میں امیدکرتاہوں کہ جس طرح ہمارا ملک مالی واقتصادی اعتبار سے پڑوسی ملک سے کہیں زیادہ مضبوط ومستحکم ہے ،اسی طرح ملکی دینی ادارے بھی اپنے استحکام اور مالی حیثیت کا اظہار کرنے کیلئے بطور تقلید ہی صحیح لیکن اِس معاملے میں اس کی تقلید کریں اور قوم وملت کی خدمت اورقرآن وحدیث کی ترجمانی کرنے والے اساتذہ کرام کے ساتھ ایسا حسن سلوک اوربہترین معاملہ کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے ،جیسا پڑوسی ملک میں ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے