कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دہم اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کیلئے خوشخبری

سابق رکن اسمبلی پروفیسر نوراللہ خان ایجوکیشن ایوارڈ 2024-ء

ناندیڑ: 21؍ جون ( نمائندہ اعتبار) دہم اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور اُن میں تعلیمی جذبہ کو پروان چڑھانے کے مقصد سے احساس فورم ناندیڑ کی جانب سے سابق رکن اسمبلی پروفیسر نوراللہ خان ایجوکیشن ایوارڈ 2024- ء کی تقسیم کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کیرئیر گائیڈنس کے ذریعے طلبہ و طالبات کو اُن کے تعلیمی مقصد کو پورا کرنے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی کوشش کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ کسی بھی سماج کی ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول بے حد ضروری ہوتا ہے اور تعلیم کو لے کر ہر سماج میں بیداری و حوصلہ افزائی کے لیے کوئی نہ کوئی تنظیم آگے آکر یہ ذمہ داری نبھاتی ہے۔ لیکن ناندیڑ میں شہر سطح پر امتحانات میں اچھے نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور اُن کے کیرئیر گائیڈنس کے حوالے سے جس طرح سے رہنمائی ہونی چاہیے وہ ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی ہے۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ناندیڑ کی ایک پڑھی لکھی قیادت ( احساس فورم) نے امتحانات میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سابق رکن اسمبلی پروفیسر نوراللہ خان صاحب کے نام سے ایجوکیشن ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازنے کی ذمہ داری اُٹھائی ہے۔ جس کے تحت اقلیتی مسلم طلبہ و طالبات کو دسویں اور بارہویں جماعت میں 75 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے پر مذکورہ ایوارڈ سے نوازہ جائے گا اور 85 سے 95 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایکسیلینس ایوارڈ اور اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازہ جائے گا۔ اس کے علاوہ 95 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ اور اعزازی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ انعام سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ احساس فورم میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شامل ہیں، جنہوں نے ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد کی رہنمائی میں طلبہ و طالبات کو اُن کے تعلیمی مقصد کو پورا کرنے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ امسال دہم اور بارہویں کے وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے امتحانات میں 75 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے ہیں وہ مذکورہ ایوارڈ کے لیے 25 جون تک درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔ ناندیڑ شہر میں جملہ چار فارم سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ (۱) چیتنیہ نگر : گرین رائڈرس، ناز بلڈنگ، شیومندر کے سامنے، چیتنیہ نگر، ناندیڑ ( محمد اسلم 9545429454 ) (۲) دیگلور ناکہ: ویژن اکیڈمی، ایکسس بینک کے اوپر، کوالیٹی جوس سینٹر کے سامنے، دیگلور ناکہ، ناندیڑ ( اظہر مومن : 9637001488) (۳) پیر برہان: اظہر ایجوکیشن کنسلٹنسی، گلی نمبر 8، حضرت پیر برہان نگر، ناندیڑ(اظہر سر :9921663398 ) (۴) وزیر آباد: سہارا میڈیکل، ایس پی آفس کے سامنے، وزیر آباد، ناندیڑ ( سید ارباز: 8055040060) واضح رہے کہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جون رکھی گئی ہے، اس کے بعد آنے والے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔ فارم بھرنے کے لیے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے، فارم بالکل مفت ہے۔ مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کی تعلیمی حصّہ داری کو برقرار رکھنے کے لئے چھترپتی شاہو مہاراج نے مسلم بورڈنگ ادارہ کا قیام عمل میں لایا تھا اور اس ادارے کو اپنی صدارت میں رکھتے ہوئے اس کے انتظامی امور کی ذمہ داری خود لی اور تمام پسماندہ طبقات کے ساتھ مسلمانوں کو ریزرویشن دیکر سماجی انصاف کی بہترین نظیر پیش کی تھی، اسی ماہ کے اختتام پر شاہو مہاراج کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایوارڈ کا پروگرام رکھا جائے گا۔ احساس فورم ناندیڑ کی جانب سے سابق رکن اسمبلی پروفیسر نوراللہ خان ایجوکیشن ایوارڈ 2024-ء کی تقسیم کے پروگرام کی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے