कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دو برس مکمل، اعتبار نیوز پورٹل کی منفرد پہچان برقرار

ناندیڑ: یکم؍ستمبر (اعتبار نیوز) الحمدللہ! اعتبار نیوز پورٹل نے آج اپنے صحافتی اور تعلیمی سفر کے دو سال مکمل کر لیے۔ جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے اس دور میں جب خبروں تک رسائی تیز ترین ہوگئی ہے، اعتبار نیوز نے مقامی، ریاستی، قومی اور بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ مختلف علمی، ادبی اور تحریکی مضامین پیش کرکے ریاست بھر میں قارئین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔گزشتہ دو برسوں میں ماہر تعلیم اور کئی کتابوں کے مصنف جناب عبدالحمید خان غضنفرؔ (مدرس، ناندیڑ) کے’’تحریکِ طالب علم‘‘ کے تحت شائع ہونے والے اقوالِ زرین، اشعار، تحریکی شخصیات ، جنرل نالج اور دلچسپ معلومات نے طلبہ و طالبات اور قارئین میں زبردست مقبولیت حاصل کی۔ اسی طرح معروف قلمکار عارف عزیز (بھوپال)، ڈاکٹر محمد سعید اللہ ندوی(لکھنؤ)، مفتی محمد ثناء اللہ،جاوید اختر بھارتی(یوپی)، مولانا سید آصف ملی ندوی(ناندیڑ)،ایس ایم صمیم( ناندیڑ)، معزالرحمن(ناندیڑ)،ابو خالد(دیوبند)،مولانا فضیل اختربھیروی،محمد رضوان الدین حسینی(تلنگانہ) ،مولانا سید میر ذاکر علی،مولانا ظفر ھاشمی ندوی،پٹھان محمد مصطفیٰ خان، ایجوکیشنل کونسلر نجم فاروقی (پربھنی)،پروفیسر مقبول احمد مقبول (اودگیر) و دیگر کے علمی مضامین و ادبی نگارشات کو بھی قارئین نے بے حد پسند کیا۔ خواتین قلمکار ایمن فردوس بنت عبدالقدیر، ثناء وقار احمد، خان افراء تسکین(اورنگ آباد)، سعدیہ فاطمہ عبدالخالق(ناندیڑ)، نوشین جہاں محمد ساجد، خان اجمیری(عرف خان میڈیم)(اردھاپور)، آفرین شیخ(شولاپور)،نگار فاطمہ انصاری، روبینہ روبی(بھیونڈی) کے تحریری مواد نے بھی قارئین کے دل جیت لیے۔اسی طرح گزشتہ سال سے معزز معلم عبدالرحمن ابن عبدالستارکا روزانہ شائع ہونے والا کالم ’’آج کی تاریخ‘‘بھی قارئین میں خاصا مقبول ہوا ہے، جس میں وہ تاریخ کے اہم واقعات، شخصیات اور علمی نکات کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرتے ہیں۔ یہ کالم نہ صرف معلوماتی بلکہ تعلیمی اور تحریکی پہلوؤں سے بھی بھرپور ہے، جسے طلبہ و اساتذہ دونوں ہی بڑی دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔پربھنی کے نامہ نگار محمد سرور شریف نے تعلیمی شعبے سے متعلق خبروں کی بروقت فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ کنوٹ کے نامہ نگار محمداکرم چوہان، ملکاپور کے نامہ نگار محمد احسان سر نے بھی مؤثر خبریں روانہ کیں۔ بلڈانہ کے ویب ڈیزائنر اور صحافی ادریس احمد شیخ نے پورٹل کے تکنیکی اُمور کو بخوبی سنبھالا۔اعتبار نیوز کا بنیادی مقصد معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینا اور نئے قلمکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، بشرطیکہ مواد مخربِ اخلاق یامسلکی،گروہی و فرقہ وارانہ منافرت سے پاک ہو۔ اسی جذبے کے تحت پورٹل قارئین، طلبہ اور نوجوان قلمکاروں کو اپنی نگارشات بھیجنے کی دعوت دیتا ہے۔اس موقع پر پورٹل کی ٹیم نے تمام قارئین،مشتہرین، دوستوں اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ رب العزت اس سفر کو مزید بابرکت اور نتیجہ خیز بنائے اور ہم سب کو ’’اھدنا الصراط المستقیم‘‘ پر گامزن رکھے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے