किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے والے عبدالعلیم صاحب

موجودہ دور میں ہمیں ٹیچرس توبہت نظر آتے ہیں۔ لیکن ان کے اندر وہ صفات ڈھونڈنےسے بھی نہیں ملتیں ، جو کبھی ماضی میں تعلیم وتربیت کا لازمہ سمجھی جاتی تھیں ۔مگرایسی صفات کے حامل ہوتے ضرور ہیں انھیں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں بقول شاعر:
میری مشاطگی کی کیا ضرورت حسنِ معنی کو
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
جناب محمد عبدالعلیم صاحب مدرس مدینۃ العلوم ناندیڑ آج بتاریخ 30نومبر 2023کووظیفہ پر سبکدوش ہوئے ہیں ۔گو کہ محمد عبدالعلیم میرے طویل رفاقتوں کے ساتھی نہیں ہیں۔۔ مگر جب بھی اُن سے ملا قات رہی‘ اُن کی راست گوئی اور شفافیت نے مجھےبے حد متاثر کیا ہے۔ اُنکے مزاج میں غیر معمولی حسا سیت کی وجہ سے لوگ انھیں کمزور خیال کرتے ہیں۔جبکہ اسی حساسیت کی وجہ سے وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے بارے ہمیشہ بہت فکر مند رہتے ہیں۔دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھ کر دکھی رہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ لوگ اُن سےخوش رہیں اور ان کے کسی قول و فعل سے کسی کو دکھ نہ پہنچے۔
معاشرے میں ڈھونڈنے پر ہر سال ہمیں مثالی معلم تو مل جائیں گے لیکن مثالی انسان بہت ہی کم ملیں گے۔ علیم صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مودبانہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنی حساسیت کو کبھی مرنے نہ دیں بلکہ اللہ کا شکر ادا کریں اور اپنی اس نعمت کو خالص اللہ کے لئے استعمال کریں دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوتے رہیں اور انکی خدمت میں لگے رہیں۔یہی وہ خصُوصیت ہے جس پر اللہ ہماری اُمید و توقع سے کہِیں بڑھ کر اَجر و بدلہ دے گا۔شکریہ!

شکیل احمد
(سپر وائزر فیض العلوم ہائی اسکول ناندیڑ)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے