कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دوحہ میں حماس کی قیادت صہیونی قاتلانہ حملے میں محفوظ، خلیل الحیہ کے فرزند سمیت متعدد افراد شہید

دوحہ :9ستمبر: اردو ڈاٹ پل انفوکے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے بتایا ہے کہ دوحہ میں حماس کی قیادت صہیونی فوج کے بزدلانہ قاتلانہ حملے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب قابض اسرائیل نے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔سہیل الہندی نے انکشاف کیا کہ بمباری اس وقت کی گئی جب حماس کا مذاکراتی وفد امریکی تجویز پر غور کے لیے اجلاس کر رہا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قیادت صہیونی بزدلانہ منصوبے کے باوجود محفوظ رہی۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں خلیل الحیہ کے فرزند ہمام الحیہ اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر جہاد لبد سمیت دیگر افراد شہید ہو گئے۔سہیل الہندی نے کہا کہ "قابض اسرائیل کی یہ بمباری دراصل دنیا کے ہر آزاد انسان کو نشانہ بنانا ہے”۔ انہوں نے دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے امریکہ کو اس حملے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس کے باوجود حماس نے امریکی تجویز پر مثبت اشارے دیے تھے۔انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ "ہم سفید پرچم نہیں لہرائیں گے، نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے بلکہ پوری قوت کے ساتھ قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے”۔ادھر قطر کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ "دوحہ میں سنی جانے والی آوازیں دراصل حماس کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں تھیں”۔ وزارت نے کہا کہ متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، صورتحال قابو میں ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے اطلاعات حاصل کریں۔قطر کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں "قابض اسرائیل کے اس بزدلانہ حملے” کی شدید مذمت کی جس نے حماس کے سیاسی دفتر کے متعدد رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے