किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دنیا بھر میں شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں تقریبات ، غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ

غزہ:2؍اگست:دنیا بھر کے درجنوں دارالحکومتوں اور شہروں میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے شہید رہ نما اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی دفتر کے صدر تھے جنہیں قابض اسرائیل نے 31 جولائی سنہ2024 کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔یہ تقریبات نہ صرف ایک عظیم مزاحمتی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ذریعہ بنیں، بلکہ ان میں فلسطینی عوام پر جاری نسل کشی، قحط اور بے رحم محاصرے کے خلاف شدید آواز بھی بلند کی گئی۔عراق کے دارالحکومت بغداد سے لے کر ملیشیا کے شہر کوالالمپور، لیبیا کے طرابلس، غزہ، نواکشوط، استنبول، تیونس، الجزائر، عمان، دمشق، رباط، کویت، مصراتہ، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، دوحہ اور انڈونیشیا سمیت درجنوں شہروں میں عوامی اجتماعات، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں میں فلسطینی پرچموں کے ساتھ شہید اسماعیل ہنیہ کی تصاویر لہرائی گئیں اور مظلوم غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ان اجتماعات میں مشہور عوامی مقامات اور علامتی چوراہوں کے ساتھ ساتھ امریکی سفارت خانوں کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہرین نے ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض اسرائیل کی درندگی، غزہ میں دو سال سے جاری قحط اور انسانیت سوز بمباری کی مذمت کے الفاظ درج تھے۔ مظاہرین نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قتل عام کو بند کرانے کے لیے فوری اور عملی قدم اٹھائے۔یہ اجتماعات نہ صرف شہید اسماعیل ہنیہ کے نظریے اور مزاحمتی کردار کا اعتراف تھے، بلکہ پوری دنیا کے عوام کی طرف سے اس بیداری کا ثبوت بھی تھے جو نسلِ نو کے اندر فلسطین کی آزادی کے لیے جنم لے چکی ہے۔ شہید اسماعیل ہنیہ کی زندگی اور شہادت اس حقیقت کی گواہی ہے کہ ایک مزاحم رہنما، خواہ اسے لالچ دیا جائے یا دھمکایا جائے، اگر اس کا ایمان سچا ہو تو وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹتا۔شہید ہنیہ نے اپنی زندگی میں بارہا یہ اعلان کیا کہ "ہم قابض اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور یہی ان کا نعرہ آج دنیا کے نوجوانوں کے لیے آزادی کی مشعل بن چکا ہے۔ ان کی شہادت نے جدوجہدِ آزادی فلسطین کے لیے خون سے لکھی گئی وہ گواہی فراہم کی ہے جو مظلوموں کو ظالم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ دیتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے