कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دعوتِ اسلامی ہند کی جانب سے حج تربیتی کیمپ منعقد

بلڈھانہ :29 مارچ(نمائندہ) : دعوتِ اسلامی ہند کی جانب سے جامع مسجد اہلِ قریش، چکھلی میں ضلعی سطح کے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا جس میں علمائے کرام نے مناسکِ حج سے متعلق شرکا کی سیر حاصل اور ایمان افروز رہنمائی کی۔ عازمینِ حج کی ایک بڑی تعداد نے اس اجتماع میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی اہلِ سنت والجماعت کی ایک ایسی نمائندہ تحریک ہے جو مختلف شعبہ جات کے تحت دینِ حق کی سربلندی اور ملت کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔ ان میں سے ایک اہم شعبہ عازمینِ حج و عمرہ کی رہنمائی و تربیت ہے۔ دعوتِ اسلامی ہند کی جانب سے ہر سال ملک بھر میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس سال بلڈھانہ ضلع کا تربیتی کیمپ چکھلی کی جامع مسجد اہلِ قریش میں اتوار ۲۹ مارچ ۲۰۲۶ء کو منعقد کیا گیا۔ جامع مسجد اہلِ قریش کے امام و خطیب مولانا ریحان مدنی عطاری نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور حج جیسی عظیم عبادت کے فضائل بیان کیے۔ خصوصی مقرر کے طور پر تشریف لائے مولانا عابد عطاری نے حج کی فرضیت، حج کا مکمل طریقہ، ارکانِ حج اور حج کے فرائض پر تفصیلی روشنی  ڈالی۔ آپ نے سفرِ حج، قیام اور دیگر موضوعات پر بھی عازمین کی رہنمائی کی۔ اسی کے ساتھ ساتھ مولانا نے سفرِ مدینہ منورہ اور زیارتِ مسجدِ نبوی و روضۂ رسول کے آداب سے متعلق عازمین کی روح پرور رہنمائی کی۔ اخیر میں حج و عمرہ کی تربیت کے مقصد سے لکھی گئی امیرِ اہلِ سنّت مولانا الیاس قادری کی کتاب ‘رفیق الحرمین’ تمام شرکا میں تقسیم کی گئی۔ مولانا کی رقت آمیز دعا پر یہ حج تربیتی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ اس تربیتی اجتماع میں بلڈھانہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عازمینِ حج نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے