कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دس ماہ میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی کی تلخ تفصیل

غزہ:17؍اگست:غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے مسلسل 315ویں دن غزہ پرقابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار پر ایک تازہ رپوٹ جاری کی۔سرکاری انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جارحیت کے آغاز سے اب تک 3,493 قتل عام کیے ہیں، جن میں 50,000 افراد شہید اور لاپتا ہیں۔
سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ جنگ کے مجموعی اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔
قابض فوج کے ہاتھوں 3,493 قتل عام۔
50,005 فلسطینی شہید اور لاپتہ
10,000لاپتہ۔
40,005 شہدا جو ہسپتالوں میں پہنچے۔
16,479 بچے شہید۔
نسل کشی کی جنگ میں 115 شیر خوار بچے پیدا ہوئے اور شہید ہوئے۔
36 فلسطینی قحط کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
11,102 خواتین شہدا۔
طبی عملے کے 885 کارکن شہید۔
سول ڈیفنس کے82 کارکن شہید
ایک سو 68 صحافی شہید
سات ہسپتالوں کے اندر قابض فوج کی طرف فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد اجتماعی قبریں بنائی گئیں۔
ہسپتالوں کے اندر 7 اجتماعی قبروں سے 520 شہدا کی لاشیں برآمد
بانوے ہزار401 زخمی ہوئے۔
انسٹھ فی صد زخمی خواتین اور بچے
اس دوران 175 پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سترہ ہزار (17,000) بچے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں سے محروم
تقریبا 3500 بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔غزہ کی پٹی کی تمام گزرگاہوں کی بندش اور محاصرے کو سخت کیے ہوئے 102 دن گزر چکے ہیں۔تقریبا 12,000 زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر سے محروم کیا گیا۔جنگ کے دورا 10,000) کینسر کے مریضوں کو موت کا سامنا ہے اور انہیں علاج سے محرومی کا سامنا۔مختلف امراض میں مبتلا 3000 مریضوں کو بیرون ملک علاج سے روک دیا گیا۔تقریبا 17 لاکھ 37 ہزار 524 فلسطینی نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر۔قابض فوج کی طرف سے ویکسین کی 1,300,000 خوراکیں غزہ کی پٹی میں لانے پر پابندی۔صحت کی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے تقریبا 60,000 حاملہ خواتین خطرے میں ہیں۔
تقریبا 350,000 دائمی مریضوں کو دواں کی فراہمی روکنے کی وجہ سے خطرہ لاحق
نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ کی پٹی سے 5,000 فلسطینی پابند سلاسل
محکمہ صحت کے 310 اہلکاروں کی گرفتاری کے واقعات
تقریبا 36 صحافی گرفتاری کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل
غزہ میں 2 میں ایک ملین افراد بے گھر
اسرائیلی بمباری میں 198 سرکاری ہیڈکوارٹر تباہ
جارحیت میں 121سکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے