किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں و بارہویں جماعت کے امتحانات سے متعلق تعلیمی بورڈ کی ہیلپ لائن جاری

ناندیڑ:18 جون(نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ، پُنے کی جانب سے جون-جولائی 2025 میں منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے، جو تحریری امتحان سے 8 دن قبل سے فعال رہے گی۔ یہ ہیلپ لائن روزانہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک دستیاب رہے گی۔ دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے رابطہ نمبر 02382251633 اور بارہویں جماعت کے لیے 02382251733 جاری کیا گیا ہے۔بارہویں جماعت کے تحریری و آن لائن امتحانات 24 جون سے 16 جولائی 2025 تک اور دسویں جماعت کے تحریری امتحانات 24 جون سے 8 جولائی 2025 تک منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران معاونت کے لیے درج ذیل افسران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے: شریمتی بھنڈاری اے آر (اسسٹنٹ سکریٹری) – 9422886101، چورے اے پی (جوائنٹ اسسٹنٹ سکریٹری) – 9421765683، بارہویں جماعت کے لیے: کارسےکر جے ایس (سینئر آفیسر) – 9822823780، ڈالیمبے ایم یو (کوارڈینیٹر) – 9423777789، جانکر ایچ ایس (لائزان آفیسر) – 9764409318۔ دسویں جماعت کے لیے: جیولی کر سی وی (سینئر آفیسر) – 9420436482، گھاٹے ایس ایچ (کوارڈینیٹر) – 9405486455، سوریہ ونشی اے ایل (کوارڈینیٹر) – 7620166354۔طلبہ، والدین اور اسکول پرنسپل صاحبان سے گزارش ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان نمبروں پر صبح 8 سے شام 8 بجے کے درمیان رابطہ کریں۔ فروری-مارچ 2025 میں ہونے والے دسویں و بارہویں کے امتحانات کو خوف اور دباؤ سے پاک ماحول میں دینے کے لیے رہنمائی اور مشورے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے، جس کے تحت ناندیڑ ضلع کے لیے مشیران کی تقرری کی گئی ہے۔ ان میں کچھوے بی ایم – 9371261500، کارکھیڑے بی ایم – 9860912898، سولنکے پی جی – 9860286857، پاٹل بی ایچ – 9767722071 شامل ہیں۔ ان نمبروں پر ضرورت کے مطابق رابطہ کیا جا سکتا ہے، ایسی اپیل لاتوُر ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کی ڈویژنل سکریٹری انوپما بھنڈاری نے کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے