कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں جماعت کے نتائج سے پہلے ہی گیارہویں میں داخلے ( رجسٹریشن ) کا عمل شروع

10 اپریل ،صبح 10 بجے سے پہلے مرحلے ( پارٹ -1) کا عمل شروع

ملکاپور: 11 /اپریل ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم پونہ سے جاری کردہ اطلاعات کے حوالے سے نیز پریس ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ عمل میں تاخیر اور بے ترتیبی کے سبب طلبہ و سرپرستوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ عمل دسمبر تک پہنچ جانے کی وجہ سے تعلیمی حلقوں میں اس نظام پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ انہی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے امسال محکمۂ تعلیم نے تعلیمی سال 2026 -2027 کے لیے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے دسویں جماعت کے نتائج سے قبل ہی اپریل کے مہینے میں آن لائن داخلہ عمل طلبہ کے لیے شروع کر دیا گیا ہے. مہاراشٹر کے تمام طلبہ جو دسویں کے بعد گیارہویں جماعت میں آرٹس، کامرس اور سائنس شعبوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، ان کے لیے گزشتہ سال سے مکمل طور پر آن لائن داخلہ نظام نافذ کیا گیا ہے. گزشتہ برس یہ عمل دسویں کے نتائج کے بعد شروع کیا گیا تھا، تاہم اس میں تاخیر اور معلومات کی کمی کے باعث طلبہ اور سرپرستوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
خصوصاً دیہی علاقوں میں اس نئے نظام کے بارے میں مناسب بیداری نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ اور والدین بروقت معلومات سے محروم رہے۔ بعض کالجوں کو بھی اس نظام کی مکمل جانکاری نہیں تھی، جس کے نتیجے میں ہر سطح پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوا. اس صورتحال میں کئی ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو اپنی پسند کے سائنس کالج میں داخلہ نہیں مل سکا اور انہیں مجبوری میں دیگر کالجوں کا انتخاب کرنا پڑا. داخلہ کے متعدد مرحلوں ( راؤنڈز ) کی وجہ سے طلبہ اور سرپرست مزید الجھن کا شکار ہوئے، عوامی حلقوں میں ہوںٔی چرچا کے مطابق دیہی علاقوں میں بعض سائبر کیفے والوں نے، فیری کے مطابق ایڈمشن ہوا کیا ؟ یہ دیکھنے کیلئے طلبہ سے غیر ضروری فیس بھی وصول کی تھی ایسی شکایات بھی سامنے آںٔی ہے ! یہاں تک کہ دیوالی کے بعد بھی داخلہ کے مراحل جاری رہے اور دسمبر تک یہ عمل مکمل نہ ہو سکا تھا، جس سے عوام میں شدید ناراضگی پائی گئی. تعلیمی ماہرین کی جانب سے اس نظام کی خامیوں کی نشاندہی اور سخت تنقید کے بعد محکمۂ تعلیم نے اس سال بروقت اقدامات کیے ہیں۔ چنانچہ 10 اپریل کو صبح 10 بجے سے داخلہ عمل کے پہلے مرحلے (پارٹ 1) کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس میں طلبہ اپنی بنیادی معلومات درج کر سکتے ہیں۔ جبکہ دسویں جماعت کے نتائج کے بعد داخلہ عمل کا دوسرا مرحلہ (پارٹ 2) شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مہیش پالکر ، ڈاںٔرکٹر آف ایجوکیشن، ڈاںٔریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، مہاراشٹر اسٹیٹ پونے نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے طلبہ، والدین اور جونیئر کالجوں کے پرنسپلز سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمۂ تعلیم کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر داخلہ عمل کے دونوں مراحل کو بغیر کسی تاخیر و جلد بازی کے درست معلومات کے ساتھ مکمل کریں، تاکہ طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے