कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں جماعت کے انگریزی کا پرچہ ضلع کے تمام 178 مراکز پر پرامن طور پر منعقد

ناندیڑ:27؍فروری ( نمائندہ اعتبار) آج جماعت 10 ویں کا امتحان ضلع کے 178 مراکز پر بخوبی انجام پایا۔ انگریزی مضمون کے پرچے کے لیے کُل 48,832 امتحان دہندگان میں سے 47,725 طلبہ حاضر رہے۔ حاضری کی شرح 97.73 فیصد درج کی گئی۔ہر مرکز پر بیٹھے دستوں کے ذریعے زوم ویب کاسٹ کے ذریعہ، نیز ڈرون اور ویڈیو کیمروں کی مدد سے مکمل وقت نگرانی رکھی گئی۔ اس طرح تمام 178 امتحانی مراکز پر امتحان پُرامن اور نقل سے پاک ماحول میں منعقد ہوا۔آج کے انگریزی پرچے کے لیے ضلع سطح کے تقریباً 66 آفیسر 66 امتحانی مراکز پر مکمل وقت موجود رہے۔ اس کے علاوہ محکمۂ تعلیم کے 7 آفیسر، سب ڈویژنل آفیسر، تحصیلدار، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر، گروپ ایجوکیشن آفیسر، مرکز انچارج اور تعلقہ سطح کے آفیسر سمیت کُل 112 آفیسرز نے اُڑن دستوں کے ذریعے تمام 178 مراکز کا دورہ کرکے اپنی حاضری درج کی۔ اس طرح امتحانی عمل کو سختی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔دریں اثناء ضلع پریشد ہائی اسکول، بیٹ موگرا تعلقہ مکھیڑ کے مرکز پر ایک امتحان دہندہ کی جگہ جعلی امیدوار کے موجود ہونے کا انکشاف اُڑن دستے کے سربراہ ضلع پلاننگ آفیسر ارجن جھاڑے کی نظر میں آیا۔ متعلقہ فرد کے خلاف بورڈ کے ضوابط کے ساتھ ساتھ بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ 163 اور مہاراشٹر غیرقانونی طریقۂ کار ایکٹ 1982 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔جماعت 10 ویں اور 12 ویں کے تمام امتحانات نقل سے پاک ماحول میں منعقد کرانے کے لیے انتظامیہ پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں طلبہ اور سرپرست مثبت تعاون کریں۔ نیز آئندہ تمام امتحانات میں جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے امتحانی عمل سے وابستہ تمام ذمہ داران خصوصی احتیاط برتیں اور ہر امیدوار کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہی اسے امتحانی ہال میں داخلہ دیا جائے، ایسی اپیل ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے