कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں اور بارہویں کے فروری۔مارچ 2026ء کے امتحانی شیڈول کا اعلان

ناندیڑ: 9 ؍دسمبر(نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے پونے، ناگپور، چھترپتی سنبھاجی نگر، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کوکن اِن نو ڈویژنل بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (بارہویں) اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (دسویں) کی تحریری و عملی امتحانات 2026ء کے فروری اور مارچ میں ہوں گے۔بارہویں جماعت (عام، دو لسانی اور ووکیشنل کورسیز کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنرل نالج مضامین کی آن لائن امتحانات) کے تحریری و عملی امتحانات کا دورانیہ منگل 10 فروری 2026ء سے بدھ 18 مارچ 2026ء تک مقرر ہے۔ عملی، گریڈ، زبانی اور انٹرنل اسیسمنٹ کے ساتھ ساتھ NSQF کے تحت ووکیشنل کورسیز کی عملی امتحانات (آئی ٹی اور جنرل نالج کی عملی امتحانات سمیت) جمعہ 23 جنوری 2026ء سے پیر 9 فروری 2026ء تک ہوں گی۔دسویں جماعت کے تحریری و عملی امتحانات جمعہ 20 فروری 2026ء سے بدھ 18 مارچ 2026ء تک منعقد کیے جائیں گے۔ عملی، گریڈ، زبانی اور انٹرنل اسیسمنٹ امتحانات (ایناٹومی، ہیلتھ سائنس اور ہوم سائنس مضامین کی عملی امتحانات سمیت) پیر 2 فروری 2026ء سے بدھ 18 فروری 2026ء تک لیے جائیں گے۔تاریخ وار تفصیلی شیڈول بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ [www.mahahsscboard.in](http://www.mahahsscboard.in) پر دستیاب ہے۔ ویب سائٹ پر دیا گیا شیڈول صرف معلومات کے لیے ہے۔ امتحان سے قبل متعلقہ سیکنڈری اسکول ؍ ہائر سیکنڈری اسکول؍ جونئر کالج کو فراہم کیا جانے والا پرنٹ شدہ شیڈول ہی حتمی ہوگا۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اسی پرنٹ شدہ شیڈول کی بنیاد پر امتحانی تاریخوں کی تصدیق کریں اور امتحان میں شریک ہوں۔ دیگر ویب سائٹس، غیر متعلقہ ذرائع، یا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شیڈول قبول نہ کیے جائیں۔ اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو بورڈ اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا، اس بات کی ہدایت اسٹیٹ بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے