किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی مراکزکے اطراف میں امتناعی حکم نافذ

ناندیڑ: 19 جون(نمائندہ اعتبار) آئندہ جون۔ جولائی 2025 ء کے دوران ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نقل اور دیگر بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ضلع کے 18 امتحانی مراکز کے اطراف میں ضلع مجسٹریٹ راہول کرڈیلے نے امتناعی احکام جاری کیے ہیں۔ یہ حکم بھارتی شہری تحفظ ضابطہ 2023 کی دفعہ 163 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔امتحانی مرکز سے 100 میٹر کے دائرے میں 24 جون تا 14 جولائی 2025 (چھٹیوں اور اتوار کو چھوڑ کر) ہر روز صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک صرف طلبہ اور امتحانی عملے کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ان کے علاوہ کسی اور شخص کو اس دائرے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح امتحانی کام سے متعلقہ افراد کے علاوہ دیگر کسی بھی شخص کو کیلکولیٹر، ٹرانزسٹر، ریڈیو، لیپ ٹاپ یا دیگر اس جیسے آلات لے جانے، استعمال کرنے یا اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس دوران امتحانی مراکز سے 100 میٹر کے دائرے میں واقع تمام عوامی ٹیلی فون، ایس ٹی ڈی بوتھ، موبائل فون، فیکس، زیراکس مشینیں، پیجرز اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے