कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دسویں اور بارہویں امتحانی مراکز کے اطراف دفعۂ امتناعی نافذ

ناندیڑ: 4 ؍فروری(نامہ نگار) ناندیڑ ضلع میں بارہویں کے 110 اور دسویں کے 177 امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر کے دائرے میں 10 فروری سے 18 مارچ 2026 تک روزانہ صبح 9 بجے سے رات 7 بجے کے درمیان امتحان دینے والے طلبہ اور امتحانی امور سے متعلق آفیسران و ملازمین کے علاوہ کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی شہری تحفظ سنہیتا 2023 کی دفعہ 163 کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے اپنے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے۔جاری کردہ حکم کے مطابق امتحانی کام سے وابستہ افسران اور ملازمین کے سوا کسی بھی شخص کو کیلکولیٹر، ٹرانزسٹر، ریڈیو، لیپ ٹاپ یا اسی نوعیت کے دیگر آلات امتحانی مرکز کے 100 میٹر کے احاطے میں استعمال کرنے، اپنے پاس رکھنے یا امتحانی مرکز میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح مذکورہ مدت کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر کے اندر تمام عوامی ٹیلی فون، ایس ٹی ڈی، آئی ایس ڈی، موبائل فون، فیکس، زیروکس، پیجر اور لاؤڈ اسپیکر کو چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔چوں کہ موجودہ حالات میں تمام متعلقہ افراد کو نوٹس دے کر ان کا موقف سننا ممکن نہیں تھا، اس لئے بھارتی شہری تحفظ سنہیتا 2023 کی دفعہ 163(2) کے تحت یکطرفہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے