कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار، ماجرا کیا ہے؟

دبئی:20؍اپریل:دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد جہاں 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا وہیں دبئی کے علاقے جبل علی میں آسمان پر سبز بادل دیکھنے میں آئے جس منظر سے دیکھنے والے حیران ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آسمان پر سبز بادلوں کے نمودار ہونے کے بعد دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
سبز بادل کا ماجرا کیا ہے؟
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پانی کی کثرت اور سورج کی شعاعوں کا انعکاس بادلوں کے رنگ کو سبز رنگ میں تبدیل کردیتا ہے، یوں سمجھ لیں کہ بادلوں کا سبز رنگ سپر کلاڈ کی ایک قسم ہے جو مخصوص حالات دن کو رات میں تبدیل کردیتا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سبز بادل کے ساتھ کبھی کبھی بھاری اولوں کی بارش ہوتی ہے جن میں سے کچھ کا قطر 7 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، حکام نے اسکولوں کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے