किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارلعلوم محمدیہ حمایت نگر،ناندیڑ میں ’’محمدیہ کیریئر اکیڈمی‘‘ کاعنقریب آغاز

امت مسلمہ کے نوجوانوں کیلئے ایک بہترین موقع،استفادہ کی اپیل

حمایت نگر:23ڈسمبر: (پریس ریلیز)برباد ہوتی جوانیاں،تباہ ہوتی زندگیاں، ٹوٹتے رشتے، بکھرتے خاندان، نشے میں ڈوبتی نسل، پریشان حال والدین،بے کاری اور خام خیالی.،جہالت اور کم علمی سے دستک دیتا ارتداد۔ معاشرے کی اس بگڑتی صورت حال پر غور کرنے سیکئی وجوہات نکل کر سامنے آتی ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ غربت وافلاس. تنگدستی اور فقر بھی ہے۔حضور پاک صلعم نے فرمایا’’قریب ہے کہ مفلسی کفر تک پہنچادے‘‘ اس حدیث کی روشنی میں امت کے حالات کا جائزہ لیجیے آپ کو اندازہ ہوگا کہ سوسائٹی کا جوطبقہ سب سے زیادہ زندگی کی اصل روش کو فراموش کرچکا ہے وہ وہی ہے جو تعلیمی اعتبار سے پچھڑا ہوا ہے روزگار سے محروم ہے اور وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنیوقت کو برباد کررہا ہے جسے نہ ماضی کی خبر ہے نہ مستقبل کی فکر،فضولیات میں وقت گزارکر بغیر کسی محنت کے آسانی سے خواہشات کو پورا کرنے کی چکر میں حلال وحرام کی تمیز تک کھوچکا ہے اورجرائم میں مبتلا ہورہا ہے کیا یہ راستے کفر تک نہیں لے جارہے ہیں۔؟ بہت غور و فکر کے بعد بڑی شدت سے محسوس ہوا کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہیے۔ اسی کے مدنظرادارہ دارلعلوم محمدیہ حمایت نگر میں مسلم انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد حمایت نگر کی سرپرستی میں ریاستی مسابقتی امتحانات کا مرکز بنام ’’ محمدیہ کیریر اکیڈمی ‘‘کا بروز پیریکم جنوری ۴۲۰۲ سے قیام عمل میں آرہا ہے۔ جس میں دینی اور اخلاقی ماحول میں تحریری اور جسمانی ورزش وغیرہ کی تیاری ماہروتجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں کرائی جائیگی۔اسی طرح POLICE. AGNI VEER.,BSF,CISF, SRPF,RPF,FOREST,MPSC,CET,TET,RAILWAY. BANKING اور تلاٹھی وغیرہ بہت ساری پوسٹ کے لئے مفت ہاسٹل،میز،لائبریری(بہترین پبلیشر کی کتابیں جدید ترین شمولیات والے) کیساتھ کوچنگ و ٹریننگ دی جائیگی۔ ان شااللہ۔ وقت کے اہم تقاضے کے پیش نظر آپ تمام باشعور اور سوز جگر رکھنے والے حضرات سے دارلعلوم محمدیہ حمایت نگر ناندیڑکے بانی و مہتمم حضرت مولانا محمد مظہر الحق صاحب کامل قاسمی نے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ اس سینٹر ومستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن خدمات پیش کریں اور والدین و نوجوانوں کی رہبری کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طلباء کومحمدیہ کیریر اکیڈمی میںداخلکرائیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے