कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سالانہ امتحان میں معہد العلوم الاسلامیہ پربھنی اور دارالعلوم فرقانیہ سیلو کے طلبہ کی صد فیصد کامیابی

پربھنی؍سیلو:20؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )معہد العلوم الاسلامیہ پربھنی اور دارالعلوم فرقانیہ سیلو کے طلبہ نے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے، اس نمایاں کامیابی سے نہ صرف دونوں اداروں بلکہ پورے علاقے میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑی ہے، اور تعلیمی میدان میں ان اداروں کی اعلیٰ کارکردگی کو ایک بار پھر ثابت کردیا ہے، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے نام درج ذیل ہیں: شیخ احمد شیخ رسول، امان خان انور خان، ابراہیم احمد خان، معز احمد خان، میر سہیل علی میر حامد علی، شیخ کامران شیخ عبد الرحیم، سفیان خان خوئیداد جان، سید معاذ سید تقی، محمد عمر عاصم محمد صادق، شیخ فاضل شیخ مقصود اور قریشی عاصم محمد عبد العزیز، اس موقع پر ادارہ کے صدر و مہتمم مولانا تجمل احمد خان قاسمی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور والدین و سرپرستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ مستقبل میں بھی علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں گے اور ملت و معاشرہ کے لیے باعثِ فخر ثابت ہوں گے، ناظم ادارہ مولانا محمد صادق ندوی نے بھی کامیاب طلبہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ معہد العلوم الاسلامیہ پربھنی اور دارالعلوم فرقانیہ سیلو کا بنیادی مقصد دینی و عصری علوم کا معیاری امتزاج فراہم کرنا ہے، اور طلبہ کی یہ کامیابی ادارے کے تعلیمی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے،صدر مدرس دارالعلوم فرقانیہ سیلو حافظ محمد ادریس فرقانی اور صدر مدرس معہد العلوم الاسلامیہ مولانا ڈاکٹر محمد نعمان انور ندوی نے بھی کامیاب طلبہ، اساتذہ اور سرپرست حضرات کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان طلبہ کو دین و ملت کی خدمت کے لیے قبول فرمائے، آمین دارالعلوم فرقانیہ سیلو و معھد العلوم الاسلامیہ کے جملہ اساتذہ کرام، سرپرست حضرات، عزیز و اقارب اور متعلقین نے بھی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں، واضح رہے کہ معہد العلوم الاسلامیہ پربھنی اور دارالعلوم فرقانیہ سیلو گزشتہ کئی برسوں سے علمی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، اور دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے امتحانات میں مسلسل بہتر نتائج حاصل کررہے ہیں، اسطرح کی اطلاع محمد نعمان انور ندوی نے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے