कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم شیخ علی متقی، عادل پور، برہانپور ایم پی میں 31 واں سالانہ جلسہ عام

تکمیل حفظ قرآن کریم و ختم بخاری شریف پروگرام یکم فروری 2026
’’اک شمع بنام شیخ علی اس شہر بتاں میں روشن ہے‘‘

ملکاپور: 30/ جنوری (محمد احسان سر ) نہایت ہی خلوص و مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھیکہ آپکا محبوب ادارہ” دارالعلوم شیخ علی متقی” عادل پور ، برہانپور ایم پی میں گزشتہ اکتیس برسوں سے خالص دینی جذبے، اخلاص نیت اور علمی وقار کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم ، احادیث نبویہ کی ترویج ، علوم اسلامیہ کی اشاعت اور صالح و باکردار نسل کی تیاری میں ہمہ تن مصروف عمل ہے ۔ یہ ادارہ نہ صرف دینی تعلیم کا گہوارہ ہے بلکہ اصلاح معاشرہ تربیت اخلاق اور دین حق کے پیغام کو عام کرنے کا روشن مینار بھی ہے۔ جس کی خدمات اہلِ علم سے مخفی نہیں ۔ اسی سلسلے کی ایک بابرکت کڑی کے طور پر دارالعلوم اپنا ۳۱ واں سالانہ جلسہ عام بتاریخ ١٢ شعبان المعظم ١٤٤٧ھ یکم فروری 2026 بروز اتوار بوقت صبح 9.30 بجے دارالعلوم شیخ علی متقی ، عادل پور، برہانپور ( ایم پی) میں منعقد ہونے جارہا ہے جسمیں اکابر علماء کرام کی قیمتی نصائح ، طلبہ کے علمی مظاہرے ، اور اصلاحی بیانات کا اہتمام ہو گا۔ آپ سے پر خلوص شرکت کی درخواست ہے۔ "الداعی مفتی رحمت اللہ صاحب قاسمی”قاضی شریعت دار القضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ برہانپور ، بانی و ناظم دار العلوم شیخ علی متقی ) و جمله اسا تذہ طلبہ و اراکین اداره هذا، نظام العمل، زیر صدارت حضرت مولانا عبد العظيم فلاحی،( ڈائر یکٹر اقراء حج ٹورس آکولہ )، ختم بخاری شریف بدست اقدس حضرت مولانا مفتی عبید الله اسعدی،( شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھورا بانده ) ،مقریرین عظام،حضرت مفتی سعید الرحمن صاحب فاروقی ( مفتی دار العلوم امداد ی ممبئی )،حضرت مفتی عبد الباسط صاحب قاسمی ( امام و خطیب مسجد ممبرا ممبئی ) معزز مولویان دین، علماء دین ، مذہبی شخصیات و دیگر ممتاز مقام حضرات بطور مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے. آپکی تشریف آوری ہمارے لئے باعثِ فخر مسرت ہوگی.

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے