किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ، خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمہ اللہ کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ

دیوبند:4؍مئی ( پریس ریلیز) آج ۵؍ ذیقعدہ ۱۴۴۶ھ مطابق ۴ ؍ اپریل ۲۰۲۵ء بروز اتوار حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ (بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا، و رکن شوری دارالعلوم دیوبند ) کے انتقال پرملال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کا وصال پوری ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ وہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے ایک اہم اور مخلص و فعال رکن تھے۔
حضرت مولانا کی وفات پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب نے مولانا کے صاحبزادگان مولانا محمد حذیفہ وستانوی، مولانا محمد اویس وستانوی اور تمام پسماندگان سے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ حضرت وستانویؒ نہایت جید عالم دین، مشفق سرپرست، عاشق رسول اور خدمت دین میں پیش پیش رہنے والی شخصیت تھے۔
انہوں نے فرمایا کہ حضرت وستانویؒ کی خدمات بالخصوص مکاتب کے قیام اور قرآن کریم کی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں ناقابل فراموش ہیں۔ نیز، مساجد کی تعمیر و احیاء میں ان کی انتھک محنت اور قربانیوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے ولی کامل حضرت مولانا حافظ صدیق احمد باندویؒ سے روحانیت میں اجازت و خلافت حاصل کی تھی اور ان کے مزاج میں ایک خاص روحانی کیفیت پائی جاتی تھی۔
دارالعلوم دیوبند میں حضرت کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے ایصال ثواب اور دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی (نائب مہتمم) اور مولانا محمد مزمل بدایونی (استاذ دارالعلوم) مرحوم کے اہل خانہ سے بالمشافہ ملاقات وتعزیت کے لیے اکل کوا جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمہ اللہ کی دینی خدمات کو شرف قبولیت بخشے، ان کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے قائم کردہ دینی اداروں کو تا قیامت قائم و دائم رکھے۔
جاری کردہ : دفتر اہتمام، دارالعلوم دیوبند

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے