कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خوشی کی کرن — عزم و اخلاص کی ایک روشن داستان

راقم الحروف :فیاض احمد راہی سوناپوری
ناظم تعلیمات
دارالعلوم صدیق نگر ڈینگا چوک مینا پلاسی ارریہ بہار

خوشی کوئی بھی ہو، انسان کو تازہ دم کر دیتی ہے اور اس کے اندر نئی توانائی، نیا ولولہ اور نئی امید پیدا کر دیتی ہے۔ لیکن وہ خوشی جس کے پیچھے صبر، محنت اور آزمائشوں کی ایک طویل داستان ہو، اس کی چمک اور بھی دوبالا ہو جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک مسرت بھری کیفیت اس وقت محسوس ہوئی جب محترم مفتی نعمان اختر نعمانی صاحب کی ایک اہم ضرورت پوری ہوئی، جو دراصل ان کی مسلسل جدوجہد اور خلوص کا نتیجہ ہے۔
اگر ان کی زندگی کے عملی میدان پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ دارالعلوم صدیق نگر ڈینگا کی تعمیر سے لے کر جامعۃ الصادقہ للبنات کے قیام تک ہر مرحلہ آزمائشوں، دشواریوں اور صبر آزما حالات سے عبارت رہا ہے۔ یہ ادارے محض اینٹ اور پتھر کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک صاحبِ درد دل کی مسلسل محنت، اخلاص اور قربانیوں کا جیتا جاگتا نمونہ ہیں۔ تب جا کر یہ گلشن آباد ہوا ہے اور آج علم و عمل کی خوشبو پھیلا رہا ہے۔
ناچیز (فیاض احمد راہی سوناپوری) نے ہمیشہ قریب رہ کر اس جدوجہد کو محسوس کیا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی نیا خیال ان کے دل میں جنم لیتا ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے قریبی افراد سے مشورہ کرتے ہیں۔ ان کی یہ عادت نہ صرف انکساری کی دلیل ہے بلکہ اجتماعی سوچ کی بھی بہترین مثال ہے۔
چنانچہ جب ادارے کی ضروریات کے پیش نظر ایک چار پہیہ گاڑی (فورویلر) کی ضرورت شدت سے محسوس ہوئی، تو اس سلسلے میں بھی انہوں نے مشورہ کیا۔ میں نے عرض کیا کہ یہ کام ضرور ہونا چاہیے، کیونکہ اس سے ادارے کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔ موجودہ حالات میں ان کی شخصیت پورے سیمانچل میں مقبول ہے، اور انہیں مختلف مقامات پر فوری طور پر پہنچنا ہوتا ہے، اس لیے ایک گاڑی کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مفتی صاحب نے اس اہم معاملے میں اپنے والدین، اہلیہ اور تمام بھائیوں سے مشورہ کیا۔ الحمدللہ! سب نے نہایت خوش دلی سے اجازت دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ خصوصاً ان کے چھوٹے بھائی سلیمان نے جس عاجزی، محبت اور خلوص کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے نہایت سادگی سے کہا: "بھائی! آپ لے لیجئے، جب بھی ضرورت ہوگی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔”
یہی وہ خاندانی ہم آہنگی اور باہمی محبت ہے جو کسی بھی بڑے کام کی بنیاد بنتی ہے۔
چنانچہ مفتی صاحب خوشی اور اطمینان کے ساتھ، ناچیز (فیاض احمد راہی) اور بابو شوکت علی کے ہمراہ پورنیہ روانہ ہوئے اور اللہ کے فضل و کرم سے گاڑی خرید لی گئی۔ یہ محض ایک گاڑی نہیں بلکہ ایک خواب کی تکمیل، ایک ضرورت کی تسکین اور ایک مسلسل جدوجہد کا حسین نتیجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو قبول فرمائے، اس میں برکت عطا کرے اور اسے دین و ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے