कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خواتین کے روزگار کی رہنمائی کے لیے ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ مومن پورا ملیان بستی

ناندیڑ:10؍فروری ( پریس ریلیز) مومن پورا ملیان بستی میں اتوار، 9 فروری کو کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ کے تحت خواتین کے روزگار کی رہنمائی کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کو چھوٹی صنعتوں کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ان کے متعلق رہنمائی دی گئی۔
پروگرام کی جھلکیاں:
ورکشاپ کے دوران، مولانا شیخ عامر صاحب نے مختلف مصنوعات بنانے کے عملی مظاہرے (ڈیمونسٹریشن) پیش کیے، جن میں صابن، اگربتی، مچھر بھگانے والی اگربتی، کمفرٹ، ڈٹرجنٹ پاؤڈر، گلیسرین صابن، اور کاسمیٹکس شامل تھے۔ ان مظاہروں کا مقصد خواتین کو ان مصنوعات کی تیاری کے آسان اور مؤثر طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔جناب اظہر خان صاحب نے "ناگرک سویدھا کیندر” اور "مثالی بستی مومن پورا ملیان پروجیکٹ” کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے ان پروجیکٹس کی اہمیت اور خصوصیات بیان کیے۔رفاہ چیمبر آف کامرس (ناندیڑ چیپٹر) کے صدر جناب اشتیاق احمد خان صاحب نے خواتین کی روزگار میں شمولیت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے کاروبار کس طرح خواتین کو خود مختار بنا سکتے ہیں۔
پروجیکٹ کا مقصد:
پروجیکٹ کے انچارج جناب سید اعجاز حسین صاحب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام ملیان بستی کو خوددار اور خود مختار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مقامی خواتین کو مالی طور پر مضبوط کرنے اور چھوٹے پیمانے پر صنعتیں قائم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کامیابی کے اعداد و شمار:
اس پروگرام میں 78 خواتین نے شرکت کی، جن میں سے 13 خواتین پہلے ہی پاپڑ، اچار، اور دیگر چھوٹے کاروبار میں مصروف تھیں۔ ان خواتین کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور ان کے کاروبار کو مزید فروغ دینے کے لیے کونسلنگ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ورکشاپ کے اختتام پر، 8 خواتین نے نئے پروجیکٹس پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، جبکہ کچھ خواتین نے مینوفیکچرنگ کے بجائے مصنوعات کی فروخت سے متعلق رہنمائی کی درخواست کی۔یہ ورکشاپ خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کے اندر چھوٹے کاروبار کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ کمیونٹی امپاورمنٹ پروجیکٹ ٹیم کی جانب سے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کیا جا سکے۔اس طرح کا پریس نوٹ شعبہ میڈیا جماعت اسلامی ہند ناندیڑنے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے