कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی کا پربھنی اسمبلی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ ریاست مہاراشٹر میں امت مسلمہ میں اتحاد کی روشن و قابل تقلید مثال

از قلم: محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
9960451708

قارئین جیسا کہ آپ جانتے ہیں مورخہ 15 اکتوبر بروز منگل دوپہر تین بجے الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کی تواریخ کا اعلان کیا یعنی ہماری ریاست مہاراشٹر میں 20 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی کے 288 امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالےجائیں گے اس اعلان کےفوری بعد پر بھنی شہر کی مشہور و معروف سیاسی ، سماجی ، ملی شخصیت محسن ملت خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی نے شھریان پربھنی کے لیے اپنا ایک ویڈیو جاری کیا جس میں آپ نے ہزاروں چاہنے والوں کے انہیں الیکشن لڑنے کا اصرار و خواہش ظاہر کرنے کے باوجود موجودہ سیاسی صورتحال اور ملک و ملت کے مفاد میں شہر پر بھنی کا اسمبلی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا آپ کا یہ اقدام قابل صد تحسین ہے اور اس بات کی روشن دلیل بھی ہے کہ مٹھو بھائی ایک مخلص اور حقیقی قائد ہیں اور آپ کا یہ فیصلہ مہاراشٹر کےدیگر اضلاع کے لیڈروں اور آنے والی نسلوں کے لیے پیغام بھی ہے کہ الیکشن ذاتی مفاد ، خواہشات کی تکمیل اور نام و نمود اور شہرت حاصل کرنے کے لیے نہیں لڑے جاتے اس ویڈیو میں آپ نے دوسرا قابل تقلید اور قابل ستائش پیغام یہ دیا کہ میں سیاسی اعتبار سے جدوجہد کرتا رہوں گا اور ملی خدمات انجام دیتا رہوں گا خمیسہ غلام محمد مھٹو بھائی کےاس دانشمندانہ فیصلے کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے ساتھ ہی شھریا ن پر بھنی کو بالخصوص مجھے اس بات پر فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اس بار اسمبلی الیکشن میں اپنے ذاتی مفادات ، خواہشات کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے محض ملک و ملت میں اتحاد کو قائم رکھنے کا بے مثال پیغام اور عملی پہل شہر پربھنی سے ہوئی ہے خمیسہ غلام محمد مٹھو بھائی کی شہر پربھنی میں طویل سماجی، ملی اور سیاسی خدمات ہیں، آپ کارپوریٹر بھی رہے ہیں آپ نے مسلمانوں کے سیاسی عروج و زوال کو بہت قریب سے دیکھا ہے آپ دی میمن مرجنٹس اسوسی ایشن کہے سیکریٹری ہیںتعلیمی میدان میں آپ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں شہر پر بھنی کے آپ ایک سینیئر قائد ہے لیکن ملکی سطح کے ملی، سیاسی اور سماجی مسائل پر دانشمندی کے ساتھ نوجوانوں کی طرح جوش اور خروش سے بےباک نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں ان سب خدمات کے باوجود آپ نے پربھنی اسمبلی حلقے سے ایکشن نہ لڑنے کا بے مثال اور قابل تحسین فیصلہ کیا یہاں میں اس بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میری اس تحریر کا مقصد موجودہ اسمبلی الیکشن میں ہر جگہ مسلمان الیکشن نہ لڑیں اس رحجان کو فروغ دینا نہیں ہے بلکہ میری آپ کی ہم سب کی شدید خواہش یہ ہے کے مہاراشٹر اسمبلی میں ہماری نمائندگی بڑھنی چاہیے زیادہ سے زیادہ بے باک مسلمان ایم ایل اے اسمبلی الیکشن میں منتخب ہو کر مہاراشٹر اسمبلی میں جانا چاہیے ایسے مقامات جہاں سے مسلمان امیدوار منتخب ہو کر آ سکتے ہیں ان کی کامیابی کے لیے ہمیں جی جان سے محنت کرنا چاہیے قابل ، میدان عمل میں مسلمانوں کی بے باک نمائندگی کرنے والے امیدوار کے حق میں دیگر امیدواروں کو جن کے الیکشن لڑنے سے ان کی ضمانت ضبط ہو کر فرقہ پرست امیدواروں کو فائدہ ہو سکتا ہے ایسے امیدوار وں کو اپنی امیدواری اور سیٹ سے دستبردار ہونا چاہیے اس ضمن میں ہم سب کو ملکی سطح کے اور ریاست مہاراشٹر کے علماء اکابرین ملت کے منشاءاور ہدایت کے مطابق مل جل کر کام کرنا چاہیے ان شاءاللہ اس بار ریاست مہاراشٹر میں فرقہ پرست حکومت کا خاتمہ ہوگا اور ایک انصاف پسند حکومت قائم ہوگی
ان دعائیہ اشعار پر اپنی بات ختم کرتا ہوں کہ
تڑپنے پھٹرکنے کی توفیق دے
دلِ مرتضیٰؓ، سوزِ صدّیقؓ دے
جگر سے وہی تِیر پھر پار کر
تمنّا کو سِینوں میں بیدار کر
آمین یا رب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے