कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خطرہ کی گھنٹی

از قلم: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

مثل مشہور ہے کہ شترمرغ ریگستان میں آندہی آنے پر اپنا سر اپنے پروں میں چھپا لیتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اب آنے والے طوفان سے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے اور ہوتا یہ ہے کہ اُڑتی ہوئی مٹی اور ریت میں دفن ہو جاتا ہے۔ اس وقت انڈیا کے تمام مسلمان یہی کر رہے ہیں اور صرف برباد ہو رہے ہیں ۔مہاراشٹرا کے موجودہ اندرون مہاراشٹرا انتخابات کے رزلٹ اس خطرہ کی گھنٹی بجا رہے ہیں جو اترپردیش بہار اور ہریانہ وغیرہ میں آئے دن ہو رہا ہے۔اس تلخ حقیقت سے ہٹ کر اس سے بھی زیادہ کڑوی حقیقت کچھ اور ہے- وہ یہ ہے کہ عام مسلمانوں کی ذاتی املاک دوکانیں، گھر کھیت ذاتی مکان، دوسری طرف پرائیویٹ اسکول دینی مدارس اور خود مسجدیں غرض ہر چیز کے قانونی کاغذات یا تو سرے سے نہیں ہیں یا نا مکمل ہیں اور خطرہ سر پر ہونے کے باوجود سب کے سب غافل ہیں۔تیسری طرف اسلام میں کسی بھی طرح کا غیر قانونی کام جائز نہیں ہے چاہے وہ مسجد مدرسے کی تعمیر ہی کیوں نہ ہو۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سب سے پہلے اسلام مخالف کوئی کام نہ کیا جائے۔آج نہیں تو کل، غیر قوم کہے گی کہ دیکھو ، دین کا نام لے کر مسلمان قانون کے خلاف عمل کرتے ہیں۔میری مہاراشٹرا کے تمام مسلمانوں سے عاجزانہ گذارش ہے کہ آپ کی جائیداد پر کسی کے بلڈوز چلانے سے پہلے ہر طرح کے قانونی کاغذات مکمل کر لیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شتر مرغ والی غفلت چھوڑ دیں-اگر ہر مسلمان سچا، امانتدار، محنت کش، اور اپنے اپنے کام میں انتہائی ماہر ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی دشمن نہیں بلکہ دوست بن جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے