किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خسرو نگر میں بجلی کے نئے پول کی تنصیب، سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی کوشش رنگ لائی

ناندیڑ: 18؍جولائی ( نامہ نگار) سرگرم سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی ہدایت و رہنمائی میں بلدیاتی و سماجی مسائل کو حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔رحمت نگر، ملت نگر کے کئی مسائل حل کرنے کے بعد اب اُن کی خدمات کا رُخ خسرو نگر کی سمت دکھائی دے رہا ہے۔ اس علاقہ کی گلی نمبر 3 میں بجلی کے پول ( کھمبے) کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی او رمقامی ساکنان کو بار بار بجلی کی بندش اور ناکافی روشنی کے باعث دشواریوں کا سامنا تھا۔عبدالرحیم پٹیل نے اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے نمائندگی کی اور آج خسرو نگر، گلی نمبر 3 میں بجلی کے نئے پول ( کھمبے) کی تنصیب عمل میں آئی۔ جس پر مقامی ساکنان نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی عبدالرحیم پٹیل کی کوششوں کی ستائش کی۔عوام کا کہنا ہے کہ پٹیل صاحب نے پہلے رحمت نگر اور ملت نگر کے کئی بنیادی مسائل حل کروائے، اور اب خسرو نگر کی طرف بھی اُن کی توجہ واضح طور پر نظر آرہی ہے۔نئے بجلی کے کھمبے کی تنصیب کے وقت عبدالرحیم پٹیل خود موقع پر موجود رہے اور کام کی نگرانی کی۔اُن کے ہمراہ محمد مبین اور شیخ توفیق باغبان بھی موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے