कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خذیمہ اریب خان مبشر خان الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کا مشن’’یو پی ایس سی‘‘ امتحان میں اول

ملکاپور : 19/ فروری (محمد احسان سر ) جلگاؤں کی الفیض فاؤنڈیشن کی شہرت بام تحریک جو طلبہ کی ہمہ گیر تعلیمی ترقی پر مبنی مشن یو پی ایس سی کے امتحان میں کامیاب سر فہرست طلبہ کی حوصلہ افزائی انکی ہمت بڑھانے انھیں مزید محنت پر آمادہ کرنے تاکہ وہ اپنے ہدف اور زندگی میں کامیابی حاصل کرسکیں اور مثبت سوچ کے ساتھ نئی منزلیں پانے میں پرعزم بن جائے اس مقصد کے تحت سالانہ امتحان و سالانہ تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے. پروگرام معروف سماجی و تعلیمی انقلاب کے علمبردار و اقرا ایجو کیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی زیر صدارت تکمیل پذیر ہوا۔پروگرام میں ضلع کے کامیاب طلبہ ، سرپرست ، اساتذہ و اداروں کے ذمہداران کثیر میں تعداد موجود تھے۔. مشن یوپی ایس سی امتحان میں خذیمہ اریب مبشر خان اکولہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول مقام حاصل کیا. خذیمہ اریب خان و دیگر کامیاب طلبہ کو صدرِ محترم اور موجود مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا. اس پر مسرت موقع پر مقررین نے طلبہ کو سخت محنت کی تلقین کی و محنت کے مثبت نتائج سے آشنا کیا اور اپنے خیالات سے ناظرین کو روشناس کرایا .صدارتی خطبے میں معروف تعلیمی و سماجی اسکالر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے طلبہ کو اعلی عہدوں کی اہمیت و افادیت بتائی اور موصوف نے امت کے نونہالوں سے کہا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کریں. مذکورہ تقریب میں مقامی سطح سے ریاستی سطح تک کے کامیاب طلبہ کو بیش قیمتی انعام و اکرام سے نوازا گیا جس میں قلم تا بریف کیس جیسی اشیاء شامل تھی.

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے