कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبر غم: محمدباقرسوداگر کاانتقال پُرملال

ناندیڑ:(نامہ نگار) 21 فروری:انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد باقر سوداگر (ٹیلر) ابن محمد اسماعیل صاحب سوداگر (اردھاپوری)، ساکن تراب نگر، دیگلور ناکہ ناندیڑ، ہفتہ 21 فروری کی صبح انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم گزشتہ چند برسوں سے علیل تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ و تدفین ہفتہ 21 فروری 2026 کو بعد نمازِ عصر مسجد قریشیہ (بارہ امام) منیارگلی،سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ، تین فرزندان محمد ظفر سوداگر، محمد مظہر سوداگر، محمد خضر سوداگر، تین دختران کے علاوہ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ مرحوم باقرسوداگر،محمدعبدالقادرسوداگر(مرحوم)،محمدمسروراحمدسوداگر(مرحوم)، محمد طاہر سوداگر (مدیرِ اعلیٰ روزنامہ تہلکہ ٹائمز، ناندیڑ)، محمد مسعود احمد سوداگر اور محمد عبدالغنی سوداگر کے حقیقی بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے