कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبر غم :عاشق قرآن محمّد عبدلعظیم صوفی صاحب ( موظف پولیس) کا انتقال

پربھنی:16؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگا اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کےپربھنی شہر کی مشہور و معروف شخصیت عاشق قرآن محمّد عبدلعظیم صوفی صاحب موظف پولیس محکمہ شاہ عنایت محلّہ پربھنی ان کا مورخہ 16جنوری بعد نماز عشاء انتقال ہوچکا ہے۔ انکی نماز جنازہ مورخہ 17 / جنوری 2026 بروز سنیچر صبح 09/ نو بجے قادرآباد قبرستان میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم یہ موئیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی کے معلّم عبدالرحیم سر اور حافظ توصیف کے والد محترم تھے اور محمّد عبدالعلیم صوفی کے حقیقی چچا تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین ادارہ اعتبار نیوز غم کی اس گھڑی میں شریک ہے اور دعا گو ہے کے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے