किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبر غم :آسمان تیری لحد پر شبنم آفشانی کرے

پربھنی:21؍دسمبر (بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبا نیوز محمد سرور شریف پربھنی )بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ قمر النساء بیگم بنت شیخ قاسم ( موظف معلمہ ڈاکٹر ذاکر حسین ) اہلیہ شیخ ظفر ( موظف صدر مدرس ڈاکٹر ذاکر حسین پالم ،گنگا ،کھیڑ، منٹھا و صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی پربھنی )کا آج صبح 5.45کو ہارٹ اٹیک حرکت قلب بند ہوجانے سے بحکم الٰہی ا نتقال ہوگیا۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون ۔ نماز جنازہ آج مورخہ 21 ڈسمبر بروز سنیچر رات 11بجے احاطہ قادر آباد قبرستان میں ادا کی جاے گی اور تدفین قادر آباد قبرستان میں عمل میں آئے گی ان شاءاللہ ۔ مرحومہ نیک صفت ، ملنسار ، غریبوں ،مسکینوں کی ہمدرد معاون و مددگار تھیں اور اپنے شوہر کی ذریعہ قائم کردہ اصلاح معاشرہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کے نیک اعمال اور خدمت خلق کو قبول فرماکر مغفرت عطا فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اہل خانہ ،افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین، مرحومہ شیخ طارق ، شیخ شارق ،شیخ عبدالرازق ، شیخ کاشف کی والدہ اور محمد سرور سر ، عبید سر کی پھو پھی زاد بہن تھیں ۔ اس غم کی گھڑی میں ادارہ اعتبار نیوز شریک غم ہے اور مغفرت و جنت الفردوس میں مقام کے لیے دعا گو ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے