कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبر غم:غلام حیدر سر کا انتقال

ناندیڑ:3؍فروری (نامہ نگار) نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے شہر کی معروف اور معتبر تعلیمی شخصیت محترم غلام حیدر سر مختصر علالت کے بعد آج اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم کا انتقال اہلِ علم و دانش، بالخصوص تعلیمی حلقوں کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی تدریس، تربیت اور علم کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کے بے شمار شاگرد آج مختلف میدانوں میں ان کے علم و اخلاق کے گواہ ہیں۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت، سادگی، اخلاص اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔اللہ پاک مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔مرحوم غلام حیدر سر کی نمازِ جنازہ ان شاء اللہ آج رات ساڑھے گیارہ بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین قبرستان شہیدانِ کربلا میں عمل میں آئے گی۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے