किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خبر غم:انجمن خاکساران حرم کے صدر سیدجمیل احمد عرف مامو ں کا انتقال

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

پربھنی :30؍اپریل( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) شہریان پربھنی وقارئین کو نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ *سید جمیل احمد عرف ماموں* کا آج بتاریخ 30 اپریل 2025 بروز بدھ صبح 11بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم نہایت ہی ملنسار ، خوش مزاج اور سماجی خدمت کا جذبہ رکھنے والے تھے اور ایک طویل عرصے سے *انجمن خاکسارا ن حرم حج کمیٹی پربھنی کے صدر بھی تھے اور عازمین کی ہر اعتبار سے خدمت کیا کرتے تھے۔ مرحوم سید عقیل احمد MPW سید شکیل سر مدرس ڈاکٹر ذاکر حسین و ڈاکٹر سید خلیل ایمس ہاسپٹل کے والد محترم تھے مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10بجے شاہی مسجد میں ادا کی جاۓ گی اور تدفین اخوند شاہ میاں قبرستان میں عمل میں آۓ گی۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ تعالی ان کی بال بال مغفرت فرمائے جنت الفردوس نصیب فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین ادارہ اعتبار نیوز غم کی اس گھڑی میں شریک ہے اور اللہ رب العالمین سے دعا گو ہے کے مرحوم کی مغفرت فرماۓ ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماۓ اہل خانہ افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے