कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام یوم خراجِ عقیدت

مولائے مرشدی کنزالعرفان اعلیٰ حضرت محمد سید افتخار علی شاہ وطن ؒ

حیدرآباد۔25/فروری(راست) باسط افتخاری مرید سلسلہ افتخاریہ کے بموجب زیر سرپرستی سرپرست اعلیٰ خانوادئے افتخاریہ پیرزادہ مولانا سید شبیر نقشبندی افتخاری بروز جمعہ بتاریخ 27 فروری، 9رمضان المبارک بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں حسب روایاتِ قدیم یوم خراج عقیدت 9 رمضان محفل کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد نماز ظہر مولانا پیر اکبرالدین ذاکر افتخاری خلیفہ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی افتخاری کے زیر صدارت محفل قرآن خوانی کا انعقاد عمل میں آئے گا بعد نماز عصر زیر نگرانی پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری، تبرکاتِ حضرت وطن زیارت کروائی جائے گی۔ بعداز محفل پردہ شریف کا آغاز کیا جائے گا۔ بعداز مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی ومولانا پیراکبرالدین ذاکر افتخاری کے زیر سایہ سلسلہ افتخاریہ کے مریدین و معتقدین کے ہمراہ بہ مزار حضور حضرت افتخار علی شاہ وطن ؒ صندل و چادر گل عطر عود صدائے رسالتؐ کی گونج میں پیش کیا جائے گا۔ بعداز بارگاہِ خیرالانعامؐ میں نعت و درودِ سلام پیش کیا جائے گا۔نذرانہ عقیدت بہ کلام حضرت وطن خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں پڑھا جائے گا۔ بعد از بارگاہِ خداوندی میں حمد وثنا کے بعد پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی دعائے مغفرت،دعائے خیر فرمائیں گے۔ اختتام افطار تناول طعام تبرک ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے