कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ کے زیراہتمام ماہانہ محفل کا انعقاد

حیدرآباد۔14/فروری (راست) مولانا پیر خواجہ محمد اکبرالدین ذاکر افتخاری کے بموجب بروز ہفتہ بتاریخ 25شعبان المعظم مطابق 14 فروری بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں بعد عصر مولانا پیر اکبرالدین ذاکر افتخاری کی صدارت میں محفلِ قرآن خوانی کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعد مغرب زیرنگرانی مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم علامہ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ کے محفل بردہ شریف و نعت پاکؐ منعقد ہوئی۔ بعد عشاء بارگاہِ حضرت افتخار علی شاہ وطنؒ چادرِ گل و عطر عود بہ مزار پیش کیا گیا اور پُرنور پُرسوز فضا میں صدائے لبیک رسول عربیؐ سلام و منقبت بلند پڑھی گئی۔ دعائے خیر،دعائے مغفرت تمام عالم اسلام، بالخصوص خانوادئے وطن مرحومین وابستگان سلسلہ افتخاریہ مریدین و معتقدین کی گئی، اللہ پاک مقبول و مغفور فرمائے۔ آمین،بحقِ طہ یٰسین محفل کا اختتام بعد تناول تبرک ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے