कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادم حرمین شریفین کی نیابت میں نائب گورنر مکہ کا کعبہ شریف کو غسل دینے کا اعزاز

مکہ مکرمہ:21؍جولائی:مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ رسم پیر کو ادا کی گئی۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی نائب گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کی اور کعبہ شریف کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا۔سپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔شہزادہ سعود بن مشعل نے مسجد حرام آمد کے بعد پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور دو رکعت نوافل ادا کیے۔ اس کے بعد انہیں خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ عراق گلاب پر مشتمل پانی مہیا گیا جس کی مدد سے بیت اللہ کو غسل دیا گیا۔اس موقعے پر حج و عمرہ کے وزیر اور حرمین شریفین کی دیکھ بھال کینگران ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی، سدنہ کیارکان اورمتعدد مسلمان ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے